ناٹو رسدات راہداریوں کی فوری کشادگی کا فیصلہ - وزیر اعظم پاکستان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-15

ناٹو رسدات راہداریوں کی فوری کشادگی کا فیصلہ - وزیر اعظم پاکستان

اسلام آباد
( پی ٹی آئی)
وزیر اعظم نواز شریف اور فوجی سر براہ جنرل راحیل شریف نے افغانستان میں ناٹو رسدات کی روانی کے لیے مخصوص راہداریوں کو جلد از جلد باز کشائی کی حکمت عملی وضع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے ایک ہفتہ قبل پاکستانی قائدین کو انتباہ دیا تھا کہ اگر رسدات کی روانی بحال نہ ہوئی تو ایسی صورت میں واشنگٹن کے لیے پاکستان کو اربوں ڈالر پر مشتمل مالی امداد جاری رکھنا دشوار ہوجائے گا۔ اسلام آباد نے تاہم ایسی صورت میں واشنگٹن کے لیے پاکستان کو اربوں ڈالر پر مشتمل مالی امداد جاری رکھنا دشوار ہوجائے گا۔ اسلام آباد نے تاہم ایسی تمام اطلاعات کو مسترد کردیا کہ چک ہیگل نے اس نوعیت کا کوئی انتباہ دیا تھا۔ دی اکسپریس ٹریبیوں نے ذرائع کے حوالہ سے بتا یا کہ وزیر اعظم نواز شریف ، امریکی ڈروں حملوں سے متعلق ، عمران خان کی تحریک انصاف پارٹی کی پالیسی سے پریشان ہیں۔ انہوں نے تیشویش کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت کی کہ اس پالیسی کے سبب حکومت دشواریوں سے دو چار ہے۔ ذرائع نے بتا یا کہ نواز شریف نے فوجی سر براہ راحیل شیرف کو بتا یا کہ عمران خان کو ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بند کرنے کی ترغیب دینے کی ذمہ داری وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو سپرد کر دی گئی ہے تاہم اس جانب سے ردعمل کا اظہار ہنوز باقی ہے۔ شریف نے بتا یا کہ احتجاج کا سلسلہ بند کرانے کے لیے قطعی حکمت عملی وضع کی جائے گی۔ نواز شریف نے واضح الفاظ میں کہا احتجاج کا سلسلہ ختم کرنے کی ایک قطعی عملی تیار کی جائے گی جس کے سبب حکومت کے لیے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ علاوہ ازیں یہ ملک کے مفادات کے مغائر بھی ہے۔ روزنامہ نے یہ بھی بتا یا کہ وزیر اعظم اور فوجی سربراہ اس نظریہ پر بھی متفق ہوئے کہ امریکہ ، حکومت پاکستان پر دباؤ ڈالنے کے لیے ناٹو ممالک کے نمائندہ سفارتکاروں اور امریکی انتظامیہ عہدیداروں کو بروئے کار لا رہا ہے۔ دفتر وزیر اعظم سے جاری بیان میں صرف اتنا کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم اور فوجی سربراہ نے وزیر اعظم کو آگاہ کیا کہ امریکہ کے ساتھ ڈرون حملوں کے مسئلہ کا تصفیہ ضروری ہے کیونکہ اس سے پاکستان نہ صرف داخلی بلکہ خارجی مسائل سے دوچار ہورہا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے ایک بار پھر یہ موقف دہرایا کہ امریکی ڈرون حملوں کے منفی نتائج بر آمد ہوں گے۔ علاو ہ ازیں پاک۔ امریکہ تعلقات کی راہ میں یہ سب یہ بڑی رکاوٹ ہے۔ یہاں یہ یاد دہانی ضروری ہوگی کہ عمران خان کی پارٹی کے زیر کنٹرول خیبر پختو نخوا سے گذرنے والی امریکی و ناٹو رسدات کی روانی کا سلسلہ بند کرنے کا اعلان کے ساتھ ہی گذشتہ ماہ یہ عمل بند کردیا گیا تھا۔
Pak PM Sharif, army chief discuss reopening of Nato supply routes

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں