پرانے شہر کی خبریں - old city news 04 dec 2013 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-04

پرانے شہر کی خبریں - old city news 04 dec 2013


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2013-dec-04

پریس نوٹ
اردو اکیڈمی آندھرا پردیش کے زیر اہتمام سال 2013-14 کے لیے ریاست کے گورنمنٹ اور ایڈڈ اردو میڈیم مدارس کے لیے infrastructure facility اسکیم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سکریٹری اردو اکیڈمی آندھرا پردیش نے صحافتی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اردو اکیڈمی آندھرا پردیس اردو کی ترقی ، ترویج اور فروغ کے سلسلہ میں سال رواں اردو کے چھوٹے اخبارات کو مالی تعاون ، بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ ، بیسٹ اردو اسٹوڈنٹ ایوارڈ اور مولانا ابوالکلام آزاد ایوارڈ کے علاوہ اردو میڈیم طلبہ کے لیے کمپیوٹر ٹریننگ کے امتحانات کی اسکیم کی تکمیل کر چکی ہے۔
اسی طرح اردو ادیبوں ، شعرا کرام اور مصنفین کی مطبوعات کی چھپوائی کی خاطر جزوی مالی اعانت کے لیے مسودات کے ساتھ درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ بہت جلد اس اسکیم کی بھی تکمیل کر دی جائے گی۔
پروفیسر شکور نے بتایا کہ سرکاری اور امدادی اردو مدارس میں فرنیچر کی فراہمی اور مدرسہ کے ماحول کو سہولت بخش بنانے کی ایک کوشش کے طور پر اس سال انفرا اسٹرکچر کی اسکیم کا بھی احیا کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے اس اسکیم کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم کے تحت ریاست کے گورنمنٹ اور ایڈڈ اردو میڈیم اسکول استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ انفرااسٹرکچر کے حصول کے لیے درخواست گذار اردو اکیڈمی سے جاری کردہ فارم کی خانہ پری کے بعد متعلقہ ڈی ڈی او سے اس کی تصدیق کروا کر روانہ کریں۔ درخواست فارم صدر دفتر اردو اکیڈمی آندھرا پردیش کے علاوہ D.E.O's ، اردو اکیڈمی کمپیوٹر سنٹرس اور اردو اکیڈمی لائبریریوں پر بھی دستیاب رہیں گے۔ درخواست گذار اپنی درخواستیں 27/دسمبر 2013 تک صدر دفتر اردو اکیڈمی آندھرا پردیش ، چوتھی منزل ، حج ہاؤز ، نامپلی حیدرآباد کو روانہ کریں۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں