23/دسمبر ممبئی پریس ریلیز
عروس البلاد ممبئی کے تاریخی آزادمیدان میں11جنوری2014ء کومنعقد ہونے والے صوبائی اجلاس عام"تحفظ جمہوریت کانفرنس"کی تیاریاں زوروں پرہیں،جیسے جیسے اجلاس کی تاریخ قریب آرہی ہے جمعیتہ علماء مہاراشٹرنے اس کیلئے میٹنگوں کاسلسلہ درازکردیاہے ایسی ہی ایک اہم نشست میں جمعیتہ علماء نے ممبئی کے ائمہ مساجدکومدعوکرکے ان سے یہ مودبانہ اپیل کی ہے کہ وہ تحفظ جمہوریت کانفرنس کوکامیاب بنانے کیلئے بھرپورتعاون کریں اوراپنی اپنی مساجدمیں اس کااعلان بھی کروائیں اورلوگوں کوبتائیں کہ جمہوریت ہمارے ملک کی وحدت وسالمیت کے لئے بے حدضروری ہے۔اورہندوستان میں پائے جانے والے تمام مذاہب کے پیروکاروں کی مذہبی اورتہذیبی آزادی جمہوری نظام حکومت میں ہی مضمرہے۔اس موقع پرمولاناحلیم اللہ قاسمی نے کہاکہ اس وقت ہندوستان میں آر ایس ایس اوراس کی ہمنواجماعتوں نے فرقہ پرستی اورفسطائیت کے زہرسے ملک کی پرامن فضاکومسموم کردیاہے اورجمہوری اورجمہوری اوعرسیکولراقدارکوجس کے لئے ہمارے اکابرعلماء نے فربانیاں پیش کی ہیں،اس کومٹانے اورختم کرنے کی جدوجہد جاری ہے۔ہم ان کے اس ناپاک ارادے کوکبھی پورانہ ہونے دیں گے۔جمعیتہ علماء کی یہ میٹنگ اس کے صدردفترممبئی کے امام باڑہ میں منعقدہ کی گئی تھی جس میں علماء کرام اورائمہ مساجدنے اس تحفظ جمہوریت کانفرنس کوکامیاب بنانے کاعزم بھی کیا۔اوراپنے مفیدمشورے دئیے۔واضح رہے کہ صدرجمعیتہ علماء ہندحضرت مولانا سیدارشدمدنی کی صبح وشام یہ فکرہے کہ ملت کی مذہبی ودینی شناخت اورمساجدومقام برکاتحفظ نیزمسلم پرسنل لاء کی حفاظت کے لئے اس ملک کے سیکولرمزاج اورجمہوری نظام کی حفاظت ضروری ہے۔اس کانفرنس میں مسلمانوں سے متعلق اہم قراردادیں بھی منظورکی جائیں گی اورجسکی تائیدوحمایت حاضرین سے لی جائے گی۔اس اہم میٹنگ میں مہاراشٹرجمعیتہ علماء کے جنرل سکریٹری حلیم اللہ سمی،خارن مفتی محمدیوسف قاسمی،قاری محمدمعراج صدیقی،مفتی دارالعلوم امدادیہ مفتی سعیدالرحمن فاروتی وغیرہ وائمہ مساجد موجودتھے۔--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں