بہار اپنا کھویا ہوا علمی وقار واپس حاصل کرے گا - نتیش کمار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-24

بہار اپنا کھویا ہوا علمی وقار واپس حاصل کرے گا - نتیش کمار

بہارعلم اوراقتدارکامرکزرہاہے،اس کی قابل فخر تاریخ رہی ہے۔اس افتخارکوپھر سے حاصل کرنے کی ذمہ داری نئی نسل کی ہے اوراس کے لیے انہیں اپنے اسلاف کے بارے میں جانناضروری ہے۔مذکورہ بائیں وزیراعلی نتیش کمارنے اتوارکوگڑھ پورہ ہائی اسکول کے میدان میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے منعقد سنگ بنیاد وافتتاحی تقریب میں کہیں۔انہوں نے کہاکہ بہاراپناکھویااوروقارواپس حاصل کرے گا۔انہوں نے کل جماعتی کمیٹی تشکیل دے کرآزادی کے عظیم مجاہدین کی زندگی اوران کی قربانی کی جانکاری پرکتابوں کی اشاعت کااہتمام کیاہے تاکہ نئی نسل کواس کی جانکاری رہے۔بہارکے پہلے وزیراعلی شری کرشن کی یادمیں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نئی نسل کواپنے بڑوں کویادرکھنے کی ضرورت ہے۔مجاہدآزادی نے جس طرح سے ملک کوفرنگیوں سے آزاد کرایا۔اس کاعلم نئی نسل کوہونی چاہئے۔تبھی ملک میں امن وامان قائم ہوگا۔پروجکٹ گرلس ہائی اسکول گڈھ پورہ کے احاطہ میں منعقد عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہاکہ مجاہدآزادی نے جوملک کو دیااسے سنھالنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ بہارکے لوگ آج دوسری ریاستوں میں روزی روٹی کیلئے جاتے ہیں۔اپنی محنت سے ان ریاستوں کوسنوارتے ہیں ،کوئی کمی نہیں ہے،صرف انہیں موقع ملناچاہئے۔میں گڈھ پورہ کی سرزمین کوسلام کرتاہوں،یہ تاریخی مقام ہے۔حکومت بہار تاریخی مقام کے فروغ کیلئے پابندعہدہے۔بہارکی تعمیرنوکیلئے شری بابونے بنیادرکھی تھی،بنیادی ڈھانچے کافروغ ہوا،لیکن بعدمیں ترقی کی رفتارپربریک لگ گئی۔ہماراعزم ہے کہ بنے بنائے کوبگاڑانہیں جائے اورنئے کوبنایاجائے۔یہی کام گزشتہ8برسوں سے کرنے کی کوشش کررہاہوں حکومت بہارنے تعلیم پرزوردیاہے۔قبل میں ماں۔باپ غربت کی وجہ سے لڑکیوں کواسکول نہیں بھیجاکرتے تھے۔لیکن اب اسکولوں میں لڑکیوں کوپوشاک اورسائیکل دی جارہی ہے۔اتناہی نہیں لڑکوں کوبھی اس منصوبے کافائدہ پہنچایاجارہاہے۔یہی وجہ ہے کہ آج گاؤں گاؤں میں لڑکے لڑکیوں سائیکل پرسوارہوکر اسکول جاتے دیکھے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دنیاتعلیم کی ہے،جوپڑھے گاوہیں بڑھے گا۔وزیراعلی نے اس موقع پراعلان کیاکہ سبھی گرام پنچایت میں10+2کااسکول قائم کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ آج بھی گھرکی خواتین رفع حاجت کرنے باہرجاتی ہیں جوہمارے اورسماج کیلئے لعنت ہے۔ہرکسی کواپنے گھروں میں بیت الخلاء کی تعمیرکرنی چاہئے۔چونکہ90فیصدی بیماری کھلے میں رفع حاجت کرنے کی وجہ سے ہوتی ہے۔اس موقع پر وزیراعلی نتیش کمارنے نمک ستیہ گرہ مقام کے فروغ کیلئے2کروڑ37لاکھ روپے کی منظوری کی چرچہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ توشروعات ہے آئندہ بھی رقم دی جائے گی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں