کولکاتا سے 4 اضلاع کے لیے ہیلی کاپٹر خدمات کا جلد آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-01

کولکاتا سے 4 اضلاع کے لیے ہیلی کاپٹر خدمات کا جلد آغاز

ریاستی حکومت نے کولکاتا سے ریاست کے مختلف اضلاع کوہیلی کاپٹر سروس سے جوڑ نے کا اعلان بہت پہلے ہی کرچکی تھی لیکن اب حکومت اس منصوبہ کو عملدرآمد کرنا چاہتی ہے ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ریاست ٹرانسپورٹ سکریٹری الاپن بندوپاد ھیائے کے ساتھ میٹنگ ہوئی ۔میٹنگ کے بعد ٹرانسپورٹ سکریٹری نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ریاستی حکومت نے کولکاتا سے درگاہ پور ، مالدہ ، بالورگھاٹ اور شانتی نکیتن کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کے لئے ریاستی حکومت نے کرایا بھی طے کرلیا ہے ۔ کولکاتا سے صنعتی نگری درگاہ پور کے لئے 4200روپے مالدہ کے لئے 1300روپے ، بالورگھاٹ کے لئے 1500روپے اور شانتی نکیتن کیلئے 1500روپے کرایہ طے کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ درگاہ پور میں ہیلی کاپٹر سروس کے لئے وہاں کی بنگال ایئر وٹروپلس کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے ۔ پون ہنس کی طرف سے مہیا کرنے والے ہیلی کاپٹر میں سات سیٹیں ہوں گی ۔ اگر درگاہ پور کیلئے اڑان بھرنے والے ہیلی کاپٹر میں ایک سیت خالی بھی رہی ،تو اس کی ادائیگی ایروٹروپلس کی طرف کردی جائے گا ۔ انہوں نے یہ بتایا کہ مرحلے میں ان چار شہروں میں ہیلی کاپٹرسروس شروع کی جارہی ہے ۔ اس کے بعد ہلدیہا، دارجلنگ ، سندرون اور دیگر عالقوں کے لئے یہ سروس شروع کی جائے گی ۔ ٹرانسپورٹ سکریٹری کے ساتھ میٹنگ کے بعد پون ہنس کے حکام نے وزیر اعلی ممتابنرجی اور چیف سکریٹری سنجے مترا سے بھی ملاقات کی ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں