کشمیر میں مودی کو روکا نہیں جائے گا - عمر عبداللہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-01

کشمیر میں مودی کو روکا نہیں جائے گا - عمر عبداللہ

چیف منسٹر جموں وکشمیر عمرعبداللہ نے آج کہا کہ بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار چیف منسٹر گجرات نریندرمودی کو سری نگر میں جلسہ عام سے خطاب کرنے سے روکنے کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا ۔ صحافیوں سے بات چیت کے موقع پر جب ان سے پوچھاگیا کہ کیا بی جے پی لیڈر سری نگر میں جلسہ عام کی اجازت دی جائے گی تو چیف منسٹر نے کہا کہ اجازت نہ دینے کا سوال کہاں پیداہوا ۔ اگر شہر میں بی جے پی کی یونٹ ہے اور وہ 500افرادسے خطاب کرناچاہتے ہیں توآپ آسکتے ہیں ، آپ کو کوئی سیاسی سرگرمیوں سے روکنے والا نہیں ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں