بیڑ ضلع - پہلی مرتبہ غیر ملکی مریض علاج کی غرض سے فزیو تھیراپی سینٹر میں داخل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-19

بیڑ ضلع - پہلی مرتبہ غیر ملکی مریض علاج کی غرض سے فزیو تھیراپی سینٹر میں داخل

foreign-patient-in-Beed-physiotherapy-center
سعودی عرب کے محمد آصف علاج کی غرض سے بیڑ کے ایشین فزیو تھیراپی سینٹر میں زیر علاج
سرکاری ریکارڈ کے مطابق بیڑضلع میں پہلی مرتبہ غیرملکی مریض علاج کی غرض سے داخل
مریض کی صحت میں تیزی سے سدھار آ رہا ہے۔۔۔ڈاکٹر سیدہ شاہین

شہر کے ایشین فاؤنڈیشن کے زیر انصرام جاری ایشین فزیو تھیراپی اینڈ ری ہیبی لیٹیشن سینٹر میں سعودی عرب سے 18سالہ محمد آصف علاج کی غرض سے داخل ہوئے ہیں۔سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے محمد آصف جو کہ ایک سڑک حادثہ کا شکار ہوئے تھے ضلع سپریٹنڈنٹ دفترکے ریکارڈ کے مطابق محمد آصف بیڑ ضلع میں علاج کی غرض سے آنے والے پہلے غیر ملکی شہری ہیں ۔ محمد آصف ایشین فزیو تھیراپی سینٹر کی ڈاکٹر شاہین عامر علی کے زیر علاج ہے اور اپنے ماموں عبدالکریم کے ہمراہ علاج کی غرض سے بیڑ آئے ہوئے ہیں۔اس طرح کی معلومات ایشین فاؤنڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر جناب نصیر احمد خان نے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغان شہری محمدآصف جو کہ اب سعودی عرب کے مدینہ منورہ میں مقیم ہیں ۔گذشتہ چار مہینے قبل ان کے ساتھ ایک زبردست سڑک حادثہ کا شکار ہوئے تھے،جس کی وجہ سے وہ 'پیرا پلیزیا' اس مرض کا شکار ہوئے۔مزید علاج کے لئے ممبئی میں داخل ہوئے ۔ممبئی سے مریض محمد آصف کو فزیو تھیراپی کے ذریعے علاج کے لئے بیڑ کے ایشین فزیو تھیراپی اینڈ ری ہیبی ٹیلیشن سینٹر کے ڈاکٹر شاہین عامر علی کے پاس ریفر کیا گیا جس کے بعد محمد آصف بیڑ علاج کے لئے آئے اور آج زیر علاج ہیں ۔جب وہ ممبئی سے بیڑ آئے تھے تب محمد آصف کو اسٹریچر پر لایا گیا تھا ،کروٹ بھی بدلنے سے قاصر تھے۔اور آج وہ بیٹھنے اور کسی سہارے سے بیس سے پچیس منٹ کھڑے رہنے کے قابل ہوئے ہیں۔ایشین ٹورس اینڈ ٹراویلس کے مالک نصیر احمد خان نے سماجی خدمت کے نقطہ نظر سے ،غریب اور عام عوام بھی فزیو تھیراپی کے علاج سے مستفید ہو اس غرض سے مسرت نگر جالہ روڑ بیڑ میں ایشین فزیو تھیراپی اینڈ ری ہیبی لیٹیشن سینٹر کا قیام عمل میں لایا ۔جس میں نصیر احمد خان صاحب کی دخترڈاکٹر شاہین عامر علی فزیو تھراپسٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں ۔ جو کہ ممبئی کے نانا وٹی اور نائر اسپتال میں بھی اپنی خدمات انجام دے چکی ہیں۔اب تک اس سینٹر سے 3000سے زائد مریض اپنا کامیاب علاج کر ا چکے ہے۔ایشین فزیو تھیراپی سینٹر میں جدید ترین مشینوں کے ذریعے آدھے جسم پر فالج کا علاج ،پورے جسم پر فالج کا علاج، فالج کی وجہ سے چہرے کا تیڑھا پن، جوڑوں کا درد،ریڑھ کی ہڈیوں کے منکوں کا علاج، گردن کا درد، کندھوں کے درد کا علاج، کمر درد، گھٹنوں کا درد، ایڑی کا درد، چھوٹے بچوں کے ہاتھ پاؤں کا تیڑھا پن ،پولیو،سینے کی تکالیف، ہڈیوں کے آپریشن کے بعد کا علاج، آپریشن کے بعد کی تکالیف، کولھے کی بیماری، وزن کم کرنا، و دیگر امراض کا کامیابی کے ساتھ علاج کیا جا رہا ہے۔سعودی سے آئے ہوئے مریض محمد آصف کے ماموں عبد الکریم نے مریض کی صحت میں ہو رہے سدھار پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔مینیجنگ ڈائریکٹر جناب نصیر احمد خان نے اخبار ھذاٰ کے نمائندے کو بتایا کہ فزیو تھیراپی کے فوائد کے بارے میں بیداری کی ضرورت ہے۔اس تھیراپی کے ذریعے پوسٹ آپریشن کی تکالیف سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔بڑے شہروں میں تو فزیو تھیراپی کی سہولیات موجود ہیں لیکن چھوٹے شہروں میں بھی یہ سہولت ملے اس لئے یہ سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ڈاکٹر سیدہ شاہین نے کہا کہ فزیو تھیراپی کے ذریعے بناء میڈیسن ،بناء انجکشن اور بناء ہاسپٹلائزیشن کئے صرف مخصوص ایکسر سائز کے ذرریعے کامیاب علاج کیا جاتا ہیں ۔ ہڈیوں سے متعلق مریض اس تھیراپی سے ضرور مستفید ہوں۔آج ممبئی ،پونہ کے مختلف اسپتال ،سنچیتی اور دھوت اسپتال سے بھی مریض ایشین فزیو تھراپی سینٹر کو ریفر کیے جا رہے ہیں۔

for the first time a foreign patient seeking treatment in Beed physiotherapy center

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں