ہوڑہ میں ڈیجیٹل راشن کارڈ بنانے کا کام جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-31

ہوڑہ میں ڈیجیٹل راشن کارڈ بنانے کا کام جاری

ریاستی حکومت جعلی راشن کارڈ ختم کرنے کیلئے ڈیجیٹل راشن کارڈ بنانے کے منصوبے پر کام شروع کرچکی ہے ہوڑہ میں جاری ہے۔ لیکن آبادی کا ایک بڑا حصہ اندراج کرانے سے غافل ہے۔ ترنمول سپریمو ممتا بنرجی عوام دوست حکومت کیلئے ہر سطح پر عوامی سہولت اور فائدے کیلئے تبدیلی کررہی ہیں۔ ریاست کے موجودہ راشننگ سسٹم میں بدعنوانی پر قابو پانے کیلئے وزیر خوراک جیوتی پریہ ملک نے مختلف علاقوں میں راشن دکانوں کا دورہ کرکے دلالوں اور دکانداروں کی بدعنوانی پر لگام کسنے کی کوشش کی ہے۔ اسی کوشش کے تحت بیر بھوم میں ریاستی حکومت نے تجربہ کے طورپر ڈیجیٹل راشن کارڈ بنانے کا کام شروع کیا اور کامیابی ملی۔ اب حکومت نے دیگر اضلاع میں کام شروع کیا ہے۔ ہوڑہ کارپوریشن اور الو بیڑیا میونسپلٹی علاقے میں ہوڑہ ضلع میں کام جاری ہے۔ جنوبی ہوڑہ، سنٹرل ہوڑہ اور بانکڑہ علاقے میں راشن دکانوں پر یہ کام جاری ہے لیکن کارڈ ہولڈروں کی بڑی تعداد دکانوں پر نہیں پہنچ پارہے ہیں۔ راشن دکان کی حالت برسوں سے خراب ہونے کی وجہہ سے صارفین کی بڑی تعداد راشن دکان جانا ہی بند کردیا تھا۔ ڈیجیٹل کارڈ بنانے کی اطلاع جو اخبارات اور ٹی وی کے بعض چینلوں پر اشتہار کی شکل میں دی گئی وہ بھی ریاست کے پورے عوام تک نہیں پہنچ سکی۔ ریاستی حکومت کی جانبداری اور غفلت سے کئی اہم اخباروں اور چینلوں کو اشتہار ملا ہی نہیں ہے۔ اطلاع نہ ہونے کی وجہہ سے عوام کی ایک بڑی تعداد راشن دکان جانے سے غافل ہیں۔ شیب پور، ڈومجور، بانکڑہ، شتیلاتلہ، ہوڑہ کی راشن دکانوں پر عوام نہ پہنچنے کی وجہہ سے سماجی اداروں نے عوامی بیداری مہم چلانے کا فیصلہ کیا۔ شیب پور کی ماس سوشیل آرگنائزیشن کے سکریٹری محسن انصاری نے بتایاکہ ان کا اادارہ راشن کارڈ معاملے میں برسوں سے کام کررہا ہے۔ عوام تک ڈیجیٹل راشن کارڈ کی اطلاع بھی پہنچائی جاری ہے بہت جلد ہینڈ بل اور مائیک کے ذریعہ عوام کو بیدار کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل راشن کارڈ کیلئے حکومت نے عوام کو خبردار کیا ہے اور غلط اندراج سے پرہیز کریں اور اس معاملے میں کسی دلال کو نہ پکڑیں اور نہ ہی کسی کو ایک پیسہ اس کام کیلئے دیں یہ کام بالکل مفت سرکاری خرچ پر کیا جارہا ہے۔

digital ration card starts in howrah

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں