book fair in malegaoun
تین جنوری سے یہاں شروع ہورہے کل ہند کتاب میلہ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے گذشتہ روز جے اے ٹی کیمپس میں معروف سرجن ڈاکٹرسعید فیضی، بزرگ صحافی ہارون بی اے، مالیگاؤں سوسائٹی کے سکریٹری صغیر احمد محمد عثمان شیخ ، ڈاکٹر جاوید رحمانی اور دیگر ذمہ داران پہنچے اور خوبصورت دیدہ زیب بک اسٹالس کا معائنہ کیا۔ کوآرڈنیٹر امتیاز خلیل نے بتایاکہ جے اے ٹی کیمپس میں 60جدید طرز کے بک اسٹال تیار ہوچکے ہیں، ہر بک اسٹال 10x10 فٹ کا ہے جس میں ایک پنکھا، دو لائٹ، کتاب ریک، ٹیبل اور قالین کا انتظام ہے۔ انہوں نے بتایاکہ عوامی رہداری پر بھی قالین بچھائی جارہی ہے۔ اسٹال تیار کرنے کا ٹھیکہ حیدرآباد کی ایک کمپنی کو دیا گیا ہے۔ اس کتاب میلے میں ملک کے مشہور پبلشرس اپنی کتابیں فروخت کرنے کیلئے آرہے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ یہاں نہایت سستی قیمت پر عمدہ کتابیں مہیا کرائی جائیں گی۔ 10روزہ میلہ کے دوران ملک کی ممتاز علمی، ادبی شخصیات مالیگاؤں میں تشریف لارہی ہیں۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں