کانگریس - آر جے ڈی اور ایل جے پی اتحاد کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-20

کانگریس - آر جے ڈی اور ایل جے پی اتحاد کا امکان

لالوپرساد یادو کے ضمانت پررہا ہونے کے ساتھ ہی بہار میں انتخابات کے لئے کانگریس ،آر جے ڈی اور ایل پی جے کے درمیان محاذ تشکیل پانے کا امکان نظر آرہا ہے ۔ بہار کانگریس کے سربراہ اشوک چودھری نے آج پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی سے ملاقات کی ۔انہوں نے کل پارٹی کے صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کرتے ہوئے مشاورت کی تھی ۔ انہوں نے دونوں قائدین کو بی جے پی ۔ جے ڈی (یو ) محاذ کے تقسیم ہونے کے بعد ریاست میں سیاست کی موجودہ صور تحال سے واقف کرادیا ۔ ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ کانگریس آر جے ڈی سربراہ سے تبادلہ خیال کرے گی کیونکہ کانگریس کی صدر نے لالو پرساد کو چارہ اسکام کیس میں ضمانت کی منظوری کے بعد مبارکباددی تھی ۔ پٹنہ میں کل اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پرساد نے کہا کہ رانچی جیل سے ان کی رہائی کے بعد سونیا گاندھی نے انہیں ٹیلی فون کیا اور مبارکباد دی اور میری رہائی پر مسرت کا اظہار کیا ۔ پرساد جویو پی اے اول حکومت میں وزیر ریلوے تھے اور کانگریس سربراہ کے بہت قریبی سمجھے جاتے تھے ، یو پی اے دوم حکومت کے دوران 2009لوک سبھا انتخابات کے لئے نشستوں کی تقسیم کے مسئلہ پر ناراضگی پیدا ہوگئی تھی ۔ جس کے نتیجہ میں آر جے ڈی ، ایل جے پی اور کانگریس کا محاذ منقسم ہوگیا ۔آر جے ڈی یو پی اے اول حکومت میں دوسری بڑی حلیف تھی ۔ لوک سبھا میں کانگریس کے بعد آر جے ڈی کی 22نشستیں تھیں ۔ ایسا محسوس کیا جارہا ہے کہ کانگریس آر جے ڈی اور ایل جے پی کے ساتھ محاذ بناتے ہوئے 2004کی جادو کا اعادہ کرسکتی ہے ۔ 2004میں تینوں جماعتوں نے ریاست کی 40نشستوں میں سے 29نشستوں پر قبضہ کرلیا تھا ۔ کانگریس کو 3نشستیں حاصل ہوئی تھیں جبکہ ایل جے پی کو4نشستیں ملی تھیں ۔2009کے انتخابات میں جب آر جے ڈی ، ایل جے پی کانگریس سے علحدہ ہوگئے تو ان کے لئے نتائج ابتر ہوگئے آر جے ڈی کو چار نشستیں حاصل ہوئیں ۔کانگریس کو 2نشستیں جبکہ ایل جے پی نے کھاتہ ہی نہیں کھولا تھا اور اس کے سربراہ رام ولاس پاسوان کو اپنے حلقہ حاجی پور میں ہزیمت اٹھانی پڑی تھی ۔

congress rjd ljp coalition soon

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں