تسلیمہ نسرین کی تحریر پر مبنی سیرئیل کو روک دیا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-20

تسلیمہ نسرین کی تحریر پر مبنی سیرئیل کو روک دیا گیا

بنگلہ دیش کی جلاوطن مصنفہ تسلیمہ نسرین ایک اور تنازعہ میں پھنس گئی ہے ۔ مسلمانوں کے احتجاج کی وجہ سے ایک بنگالی چیانل کو ٹیلی ویژن سیرئیل نشر کرنے سے گریز کرنا پڑا جواس ملعون مصنفہ کی تحریر کردہ کہانی پر بنایا گیا تھا ۔آکاش 8چیانل پر آج رات سے یہ سیرئیل شروع ہونے والا تھا لیکن چیانل کے ترجمان نے بتایا کہ ناگزیرحالات کی وجہ سے رات 10بجے پیش کئے جانے والے اس سیرئیل کو روک دیا گیا ہے ۔ چیانل کا کہنا ہے کہ یہ سیرئیل خواتین کو خود مختاری دئیے جانے سے متعلق ہے۔ اس میں کسی بھی برادری کے مذہبی جذبات کو ٹھیس نہیں پہونچائی گئی ہے ۔ملی اتحاد پر تشدد کے عبدالعزیز نے بتایا کہ انھوں نے چیانل کے پروڈیوسر کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے مسلمانوں کے اعتراض سے واقف کرایا تھا اور کہا تھا کہ اگر یہ سیر ئیل دکھایا گیا تو اس سے تنازعہ کھڑا ہوسکتا ہے ۔ عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ تسلیمہ نسرین اس سیر ئیل کے ذریعہ ہندوستان میں داخلہ حاصل کرنا چاہتی ہے اور کوئی شک نہیں کہ مسلم دشمن عناصر اسے سیرئیل لکھنے کا کام دینا شروع کردیں ،اس طرح تسلیمہ کو ہندوستان میں مستقل مقام حاصل ہوجائے گا ۔ چیانل کو مسلمانوں کی ناراضگی دیتے ہوئے سیر ئیل کے تمام پوسٹرس اور ہورڈنگس ہٹادینے پڑے جس پر تسلیمہ کا نام تحریر تھا ۔مولانا نور الرحمن برکتی شاہی امام ٹیپو سلطان مسجد کولکتہ نے کہا کہ ہم چیانل کو کسی بھی صورت میں یہ سیرئیل نشرکرنے نہیں دیں گے ۔ آل انڈیا مائناریٹی فورم کے صدر ادریس علی نے بتایا کہ تسلیمہ ریاست اورملک میں فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ تسلیمہ کو غیر اسلامی تصانیف پر 1994ء میں بنگلہ دیش سے بے دخل کردیا گیا تھا ۔ 2004ء میں وہ کولکتہ میں پناہ گزین تھی تاہم نومبر 2007ء میں اس کے خلاف پر تشدد احتجاج کے بعد حکومت نے اسے دہلی میں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔ اس دوران بوکھلاہٹ کا شکار تسلیمہ نسرین نے ٹویٹر مسلم بنیاد پرستوں کی تائید کرنے پر حکومت مغربی بنگال پر تنقید کی اور کہا کہ یہ ناقابل یقین ہے ۔ انہوں نے لکھا کہ،مغربی بنگال کی حکومت نے خواتین کے حقوق کے بارے میں میرے میگا سیریل پر پابندی لگادی ہے کیوں کہ بعض مسلم جنونیوں نے اس پر اعتراض کیا ہے ۔ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں سعودی عرب میں رہ رہی ہیں۔ ،

Controversy over Taslima Nasreen, TV serial postponed

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں