گذشتہ دو برسوں میں ہندوستانی پیداوار میں گراوٹ - صدر جمہوریہ پرنب مکرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-21

گذشتہ دو برسوں میں ہندوستانی پیداوار میں گراوٹ - صدر جمہوریہ پرنب مکرجی

یہ بتاتے ہوئے کہ گذشتہ دو برسوں کے دوران ہندوستان کی پیداوار میں گراوٹ آئی ہے اور گذشتہ مالیاتی سال کے دوران وہ کم ترین رہی۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج کہا کہ پیداوار میں گراوٹ پر قابو پانا فوری چیلنج ہے اور ماضی کی طرح 8فیصد سے زیادہ سطح پر پیداوار کو پہنچانا فی الفور چیلنج ہے۔ اس کانگریس کاایک ایسے وقت اہتمام کیا جارہا ہے جب دنیا عالمی معاشی بحران کے دوسرے دور سے ابھرنا شروع ہوگئی ہے۔ عالمی سست رفتار پیداوار کا ہندوستان کو بھی احساس ہوا ہے۔ مکرجی نے یہ بات کہی۔ وہ یہاں انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرس کے زیر اہتمام 28 ویں سالانہ انڈین انجینئرنگ کانگریس کا افتتاح کرنے کے بعد مخاطب کررہے تھے۔ ہماری معاشی پیداوار میں گذشتہ دو برسوں کے دوران گراوٹ آئی ہے اور 2012-13 میں وہ 5فیصد رہی۔ انہوں نے کہاکہ یہ گذشتہ دس برسوں میں سب سے کم تر ہے۔ ہمارے لئے فوری چیلنج یہ ہے کہ معاشی پیداوار میں گراوٹ پر قابو پائیں اور ہماری پیداوار کو واپ 8فیصد سے زیادہ سطحوں پر لائیں جو ہم نے ماضی میں دیکھی تھی۔ مکرجی نے جو سابق وزیر فینانس ہیںیہ بات کہی۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندوستان اپنی فی کس آمدنی میں مسلسل اضافہ، اوسط طبقہ کے صارفین میں توسیع اور نوجوان حرکیاتی ورک فورس کو شامل کرنے جیسے چند مثبت اقدامات کے ذریعہ ایک تیز رفتار ترقی حاصل کرسکتا ہے۔ یہ بتاتے ہوئے کہ کسی بھی ملک کی پیشرفت صرف اس کے قدرتی وسائل کے اسٹاک کی ضمانت پر نہیں ہوتی انہوں نے کہاکہ قدرتی وسائل کی کمی بھی خوشحالی کے دروازے بند نہیں کرسکتی۔ ایک ملک کی ترقی کا موقف اس کی جانب سے ٹکنالوجی کی ترقی پر منحصر ہوتا ہے۔ انہوں نے جاپان اور سنگاپور کی مثالیں پیش کیں۔ جنہوں نے ٹکنالوجی میں ترقی کی ہے۔ ہم کو پیداوار کی ترغیب کی ٹکنالوجی کو فروغ دیتے ہوئے ہمارے نالج انفراسٹرکچر میں توازن پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم کو سماجی ۔معاشی، ماحولیاتی ارو سکیورٹی فیکٹرس کی بنیاد پر مبنی اور دستیاب وسائل اور انفراسٹرکچر کی بنیاد پر ترقی کیلئے ایک ٹکنالوجی کا انتخاب کرنا ہوگا۔ انہوں نے سائنسدانوں اور انجینئرس کمیونٹی سے اپیل کی کہ انہیں دور اندیشن ٹکنالوجی فراہم کرنی ہوگی۔ قبل ازیں مکرجی نے گورنر ٹاملناڈو کے روشیا کی جانب سے جاری کردہ ایک سووینر کی پہلی کاپی حاصل کی۔ اس موقع پر مرکزی وزیر جہاز رانی جی کے واسن، ریاستی وزیر صنعت پی تھنگا منی، انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرس اسوسی ایشن کے صدر راٹھوڑ بھی موجودتھے۔ ملک میں کئی انجینئرنگ اور ٹکنیکی اداروں پر معیار تعلیم کی اصطلاحوں میں ناقص ہونے پر تنقید کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے انجینئرنگ ایجوکیشن میں وسعت پیدا کرتے ہوئے تعلیمی برتری کو مساوی ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

Immediate challenge is to go back to 8% growth: Mukherjee

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں