اقوام متحدہ اور امریکہ کی جانب سے روس میں دہشتگرد حملہ کی مذمت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-31

اقوام متحدہ اور امریکہ کی جانب سے روس میں دہشتگرد حملہ کی مذمت

واشنگٹن
(پی ٹی آئی )
اقوام متحدہ اور امریکہ نے روس کے والگوغراد علاقہ میں دہشت گرد حملہ کی مذمت کی ہے جس میں 16بے قصور افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ترجمان جنیفر ساکی نے کہا کہ امریکہ والگوگراد میں دہشت گرد حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے ۔ ہم متاثرین کے ارکان خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہا ر تعزیت کرتے ہیں اور ہر نوعیت کی دہشت گردی کے خلاف روسی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔ اخباری اطلاعات کے مطابق روسی شہر والگوغراد کے ایک ریلوے اسٹیشن میں ایک خاتون خود کش بمبار نے خود کو دھماکہ سے اڑایا لیا تھا ۔ اس خود کش حملہ میں 16افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ یہاں یہ تذکرہ ضروری ہوگا کہ مقام حملہ سے قریب ہی سوچی علاقہ میں آئندہ فروری کے دوران اولمپک گمیس کا انعقاد مقررہے ۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کیمون نے بھی اس حملہ کی مذمت کی ۔اقوام متحدہ سے جاری بیان میں وضاحت کی گئی کہ بان کیمون متاثرین کے ارکان خاندان کے علاوہ روسی فیڈریشن کے عوام اور حکومت کے رنج وغم میں برابر کے شریک ہیں ۔سکریٹری جنرل اس گھناؤ نے اور سنگین جرم کے خاطیوں کو گرفتار کرکے انصاف کے کہٹرے میں کھڑا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ دہشت گردی کے اس واقعہ کے حوالہ سے روسی فیڈریشن کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں ۔اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل نے کہا کہ ارکان کونسل اس توثیق کا احیاء کرتے ہیں کہ ہر ہسیئتا ور نوعیت کی دہشت گردی بین الاقوامی امن وسلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہے ۔ تمام دہشت گرد سر گرمیاں نہ صرف جرم بلکہ نا قابل معافی ہیں جنہیں کسی بھی طرح جائز قرار نہیں دیا جاسکتا چاہے ایسے حملے دنیا کے کسی بھی گوشہ میں کسی کی بھی جانب سے اور جس مقصد سے بھی کئے گئے ہوں ۔
US, UN condemn terrorist attack in Russia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں