3/دسمبر واشنگٹن پی۔ٹی۔آئی
ایک امریکی نیوز ویب سائٹ نے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کا نام دنیا کی متمول شخصیتوں کی فہرست میں شامل کرنے اور اسے مٹادینے کے معاملہ پر ہوئی الجھن پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ویب سائٹ پر کانگریس صدر کا نام شامل کئے جانے کے کچھ ہی دیر بعدہٹالیا گیا ۔ ہفنگٹن پوسٹ نے کہا کہ ہمارے ایڈیٹرس رقم کا حساب لگانے سے قاصر رہے اور لنک ہٹادیا ، اس الجھن پر ہم ما یو سی کا اظہار کرتے ہیں ۔ ویب سائٹ نے سونیا گاندھی کے اثاثہ جات کو 2بلین امریکی ڈالر قرار دیتے ہائے انھیں دنیا کی 12ویں متمول لیڈر قرار دیا تھا ۔ بعد ازاں سونیا گاندھی کے علاوہ قطرکے سابق امیر حامد بن خلیفہ التھانی کے نام اس فہرست سے ہٹادئیے گئے ۔ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست کو اپ ڈیٹ کرنے کے بعد ہفنگٹن پوسٹ کے ایڈیٹر نے کل شام اپنی ویب سائٹ پر یہ بات کہی ۔ انھوں نے کہا کہ سونیا گاندھی کا نام ایک تیسری ویب سائٹ کی اطلاع کی بنیاد پر شامل کیا گیا تھا اور اس سلسلہ میں جواب دہی ضروری ہے ۔ انھوں نے تاہم تیسرے گروپ والی ویب سائٹ کا نام بتانے سے انکار کردیا ۔ کانگریس کی جانب سے ہفنگٹن پوسٹ کی اس غلطی پر سوال اٹھائے گئے ۔ Huffington Post removes Sonia Gandhi's name from rich list, regrets confusion
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں