پاکستان میں خاندانی منصوبہ بندی کارکن دشواریوں سے دوچار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-06

پاکستان میں خاندانی منصوبہ بندی کارکن دشواریوں سے دوچار


کوچی
(پی ٹی آئی )
پاکستان میں خاندانی منصوبہ بندی کی اشاعت وفروغ میں مصروف حفظان صحت کارکنوں کو مستقل دھمکیوں اور نئے نئے فتنوں کے درمیان ذمہ دار یاں انجام دینی پڑتی ہیں ۔قدامت پسند عناصر کی تخریبی کاروائیاں تاہم ان کی راہ میں مانع نہیں ہوتیں اور وہ پوری توجہ اور بلارکاوٹ اپنا کام کرتے رہتے ہیں ۔ تو لیدی صحت شبعہ میں اس علاقہ میں سب سے بڑا غیر سرکاری رضاکا ادارہ رہنما پوری تن دہی کے ساتھ خدمات انجام دے رہا ہے ۔ این بی اور رہنما کے چیف اگزیکیٹو آفیسر سید کمال شاہ نے بتایا کہ ہمارے عملہ کے 5ارکان اب تک مذہبی بنیاد پرستوں کے ہاتھوں بلاک ہوچکے ہیں تاہم دلچسپ اور حیر تناک بات یہ بھی کہ انہیں قاتلوں میں سے ایک کی بہن سماجی بہبود مہم چلانے کے لئے ہیلتھ ورکر کی حیثیت سے ہماری ٹیم میں شامل ہوگئی ہے ۔ سید کمال شاہ ،شہر میں منعقد عالمی صحت کانفرنس میں شریک ہونے آئے تھے ۔ کانفرنس کا اہتمام ایچ ایل ایف پی پی ٹی نے کیا تھا جو3تا5دسمبر جاری رہا ۔ شاہ کے مطابق پاکستان میں خاندانی منصوبہ بندی گرامس کی راہ میں حائل عدم سیاسی عزم سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ علاوہ ازیں سرکار کی جانب سے فراہم کردہ فنڈس بھی ناکافی ہیں ۔ خاندانی دباؤ اور مذہبی پابندیوں سے متعلق تشویش بھی اس راہ میں حائل رہتی ہے ۔ سید کمال شاہ نے تاہم اس حقیقت سے بھی آگاہ کیا کہ عوامی رویہ میں تیز تر تبدیلی رونما ہورہی ہے اور اب زیادہ سے زیادہ افراد اس جانب راغب ہورہے ہیں ۔ مانع حمل ادویات وتدایبر کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے اور صرف 33فیصد ضرورتوں کی یکسوئی باقی رہ رہی ہے ۔ لوگ مانع حمل اشیاء خریدنے تیار ہیں تاہم بازار میں اس کی عدم دستیابی مایوسی کا سبب ہے ۔ پاکستان میں حکومت اس مقصد کے لئے پراجکٹ پر صرف 20فیصد مصارف کے لئے تیار ہے جبکہ صحت مسئلہ سے نمٹنے کی ذمہ داری صوبائی حکومتوں پر ڈال دی گئی ہے ۔ معاملات میں الجھن ان اسباب کی بناء پر بھی پیدا ہورہی ہیں ۔ علاوہ ازیں سیاسی جماعتیں بھی خاندانی منصوبہ بندی کی تائید سے متعلق موقف اختیار کرنے سے گریز کررہے ہیں ۔
Urgent need for better family planning in pakistan - experts

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں