امارات اور ایران کے درمیان باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-06

امارات اور ایران کے درمیان باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال


دبئی
(یو این آئی )
متحدہ عرب امارت (یو اے ای )اور ایران نے علاقہ کے لوگوں کی خوشحالی اور سلامتی یقینی بنانے اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے مقصد سے باہمی بات چیت کی ۔ سرکاسر ذرائع کے مطابق بات چیت کے دوران یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النیہان ، ایران کے وزیر خارجہ محمد جاوید ظریف ، دوبئی کے شہزادے شیخ حمدان بن محمد بن راشد ال مکتوم اور دوبئی کے نائب حکمراں شیخ مکتوم بن راشد المکتوم نے حصہ لیا ۔ شیخ خلیفہ بن زید بن النیہان نے دورہ ایران کی دعوت قبول کرلی ہے ۔ دورے کے دوعوت ایرانی وزیر خارجہ جو اد ظریف نے دی ہے ، جو اد ظریف نے دی ہے ، جواد ظریف آج کل 6بڑی طاقتوں کے ساتھ جنیوا میں جو ہری تنازعہ پر ابتدائی معاہدہ کے بعد امارت کے دورے پر آئے ہیں۔ واضح رہے کہ ان دونوں ایران عرب ملکوں کے ساتھ اپنی تعلقات کی بہتری کیلئے کوشاں ہے ۔ اس مقصد کی خاطر جواد ظریف نے پہلے کویت ، اومان اور قطر کا دورہ کیا ہے اور اب ابوظہبی پہنچے ہیں ۔ عرب ملکوں کو شبہات ہیں کہ ایران جوہری اسلحے کی تیاری کررہاہے ۔ جبکہ ایران الزامات کی تردید کرتا ہے اور نئے حالات میں عرب دنیا سے نسبتا بہتر تعلقات کی خواہش کا اظہار کررہاہے ۔ ایرانی وزیر خارجہسعودی عرب کی قیادت کے ساتھ بھی رابطے کرکے اپنی پوزیشن کرنے کاارادہ رکھتے ہیں ،تاہم انہوں نے شیخ خلیفہ بن زید بن سلطان کو ایرانی دورے کی دعوت ایک دوبدو ملاقات میں دعوت دی ہے ۔ شیخ خلیفہ نے دورہ ایران کی دعوت قبل کرلی ہے البتہ اس دورے کی تاریخ بعد میں طے ہوگی ۔
UAE, Iran discuss relations

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں