واشنگٹن
( پی ٹی آئی)
امریکی نیشنل اوشنک اینڈایمنو سفیر ک اڈمنسٹریشن ( این او اے اے ) نے ایک رپورٹ میں بتا یا نومبر 2013گزشتہ 134برسوں میں انتہائی گرم مہینہ گذرا جب کہ اقطاع عالم میں بری اور بحری درجہ حرارت ہر دن بلند رہا۔ رپورٹ میں یہ وضا حت بھی کی گئی کہ درجہ حرارت کی ریکارڈ سازی کا عمل 1880میں شروع ہوا اور اس وقت سے اب تک کرہ ارض پر نومبر 2013سب سے زیادہ گرم رہا۔ قبل ازیں نومبر کا مہینہ کھبی اتنا گرم ریکارڈ نہیں ہوا، افریقہ ، یوریشیا اور جنوبی امریکہ میں عام نومبر کے مہینوں سے نومبر 2013گرم ترین رہا۔ ایجنسی نے بتا یا کہ بحر ہند اور جنوب مغربی بحرالکاہل کے بعض علاقے بھی نومبر کے دوران معمول سے زیادہ گرم رہے۔ نیچر ورلڈ نیوز نے بتا یا کہ امریکی شمالی امریکہ، گرین لیند کے بعض علاقوں کے علاوہ آسٹریلیا میں درجہ حرارت پر بھی گذشتہ ماہ قدرے کم رہا ۔ رپورٹ کے مطابق عالمی ارضی و بحری سطحوں پر 134سال کے دوران نومبر 2013میں درجہ حرارت 20ویں صدی کے اوسط درجہ حرارت کے مقابلہ 0.78ڈگری زیادہ رہی جبکہ 20ویں صدی میں اوسط درجہ حرارت 12.9ڈگری سیسیس ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ میں ی وضاحت بھی کئی گئی کہ 20ویں صدی میں مسلسل 37واں نومبر گرم تر رہا۔ نومبر کے دوران عالمی درجہ حرارت میں معمول سے زیادہ کمی نومبر 1976اور کسی بھی مہینہ میں معمول سے کم عالمی سطح درجہ حرارت فروری 1985میں ریکارڈ کیا گیا۔
US says world experienced hottest November in 134 years
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں