وزیر اعلیٰ آندھرا پردیش سے عالمی بنک کے وفد کی ملاقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-13

وزیر اعلیٰ آندھرا پردیش سے عالمی بنک کے وفد کی ملاقات

وزیراعلیٰ این کرن کمار ریڈی سے عالمی بینک، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی، اے ڈی بی اور حکومت ہند کے اعلیٰ عہدیداروں نے سکریٹریٹ میں ملاقات کی۔ اس اجلاس میں عالمی بنک ار اے ڈی بی کے پروجیکٹس جیسے طوفان کے موقعوں پر عارضی شٹرس کا قیام، شاہراہ اور پلوں سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔ عالمی بنک کے عہدیداروں نے ان کاموں پر توجہ مرکوز کرنے کی وزیراعلیٰ سے درخواست کی اور ریاست آندھراپردیش کے ساحلی اضلاع جو اکثر طوفان کی وجہہ سے متاثر ہوتے رہتے ہیں یہاں مستقل امدادی کاموں کو یقینی بنانے کیلئے مرکزی حکومت کو مکتوب روانہ کرنے کی وزیراعلیٰ سے درخواست کی۔ نیشنل سائیکلون رسک مٹیگیشن پروجیکٹ (این سی آر ایم پی) کیلئے 771.50 کروڑ روپئے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ان میں سے 637.15 کروڑ روپئے مالیتی ساحلی علاقوں میں بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی اور اس طرح جملہ 556 مختلف کام انجام دئیے جائیں گے۔ ان میں سے 504 کاموں کا آغاز ہوچکا ہے۔ 142 کاموں کو پایہ تکمیل کو پہنچایا گیا جبکہ 359 کام جاری ہیں۔ عالمی بنک کے وفد نے این سی آر ایم پی کی تعمیر نو اور تباہ ہوئی عمارتوں کی دوبارہ تعمیر کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ آندھراپردیش ملک کی دوسری سب سے بڑی ریاست ہے جہاں ساحلی علاقہ 1030 کیلو میٹر پر مشتمل ہے۔ جہاں اکثر عوام کو آفات سماوی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ آندھراپردیش ساحلی علاقہ 92,906 مربع کیلو میٹر کا احاطہ کرتا ہے، ساحلی علاقوں میں 34.19 ملین آبادی ہے۔ 9 ساحلی اضلاع نیلور، پرکاشم، گنٹور، ویسٹ گوداوری، مشرقی گوداوری، کرشنا، وشاکھاپٹنم، وجیانگرم اور سریکاکولم میں 1891ء سے اب تک جملہ 75 طوفان آئے ان طوفان کی وجہہ سے کئی تباہیاں آئیں۔ ضلع نیلور23مرتبہ، کرشنا 16 مرتبہ، مشرقی گوداوری 11مرتبہ، سریکاکولم 7مرتبہ، وشاکھاپٹنم 67مرتبہ، پرکاشم 5مرتبہ اور گنٹور2مرتبہ طوفان و باد و باراں سے متاثر ہوئے۔ حالیہ طوفان لیلی، جال، تھانے، نیلم، فائیلن، ہیلن اور لہر سے ساحلی اضلاع متاثر ہوئے۔ وزیراعلیٰ کو سرکاری عہدیداروں نے بتایاکہ ملٹی پرپز سائیکلون شلٹر(ایم پی سی ایس)، ویلفےئر کمپنیوں کے قیام کے لئے تجویز پیش کی گئی۔ ریاست کے تمام 9 اضلاع میں گرام سبھا کے تحت 135 کمیونٹیز کو تشکیل دیا گیا۔ ان کمیونٹیوں کی تربیت کیلئے 22سماجی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ ضلع پرکاشم میں طوفان متاثرین کیلئے عارضی شلٹر کے کام مکمل کرلئے گئے ہیں۔ ضلع پرکاشم میں بریج، سڑک کی تعمیر اور دیگر کام کئے جارہے ہیں۔

World Bank team calls on CM AP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں