کرناٹک وقف بورڈ کیلیے 300 نئے ملازمین کا عنقریب تقرر - قمر الاسلام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-13

کرناٹک وقف بورڈ کیلیے 300 نئے ملازمین کا عنقریب تقرر - قمر الاسلام

ریاستی وقف بورڈ کے 300 نئے ملازمین کا تقرر کیا جائے گا۔ دوستان کی کسی بھی ریاست نے سی اینڈ آررول نافذ نہیں کیا ہے۔ جبکہ وقف بورڈ کی کوششوں سے آج 300 عہدے بھرتی کرنے کا موقع ملا ہے۔ جلد ازجلد یہ عہدے بھرتی کردئیے جائیں گے۔ وزیر برائے اقلیتی بہبود و وقف قمرالاسلام نے یہ بات بتائی۔ پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) دفتر میں کارکنوں کے مسائل پر غور کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاستی وقف بورڈ میں کنٹراکٹ پر ملازمین خدمت انجام دے رہے ہیں۔ گروپ بندی اور تقررات کا قانون تیار کیا جاچکا ہے جس کے تحت 300 عہدے بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس تقرر کا عمل جلد ازجلد شرع ہوجائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ اقلیتوں کورہائش گاہ کی سہولت فراہم کرنے کی غرض سے اراضی خریدنے اور رہائش گاہ تعمیر کرنے کیلئے نئی اسکیم شروع کی جارہی ہے۔ اس کیلئے بجٹ میں 25کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت اراضی خریدنے والے اور مکانات تعمیر کرنے والے اقلیتوں کو مالی تعاون فراہم کیا جائے گا۔ بے روز گاروں کو خود کفیل بنانے کیلئے ہر مستحق شخص کو 5000 روپئے قرضہ فراہم کیا جاتا تھا اس میں 75فیصد قرضہ فراہم کیا جاتا تھا جس میں 75فیصد قرضہ اور 25فیصد سبسیڈی بھی شامل ہے لیکن ریاستی حکومت نے اس کو بڑھاکر 5000 تا10,000قرضہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں50فیصد قرضہ اور 50فیصد سبسیڈی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہاکہ اگلے تعلیمی سال سے کسی بھی پروفیشنل کورس کیلئے سی ای ٹی کے ذریعہ منتخب ہونے والے اقلیتی طلباء کو کرناٹک مائناریٹی ڈیولپمنٹ کارپوریشن (کے ایم ڈی سی) کے ذریعہ فوراً قرضہ منظورہ کردیاجائے گا۔ سی ای ٹی کے ذریعہ راست طورپر کالجوں کو رقم روانہ کی جائے گی۔ اس سے طلباء کو قرضہ منظور ہونے میں جو تاخیر ہوتی ہے آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔ اس اسکیم کیلئے 18کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایاکہ وقف املاک کے تحفظ کیلئے مالی تعاون فراہم کیا جائے گا۔ ریاست میں خستہ حال والے 366 وقف اداروں کی مرمت ؍ تجدیدی کار کیلئے 405.40 لاکھ روپئے منظور کئے گئے ہیں۔ وقف املاک کا تحفظ کرنے کی غرض سے جگہ کے اطراف کمپاونڈ تعمیر کرنے کیلئے 243 وقف اداروں کو 330.65لاکھ روپئے منظور کئے گئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر موصوف نے کہاکہ وقف بورڈ کے سروے کا کام چل رہا ہے۔ اب تک 60 تا70فیصد کام ہوا ہے اور 2014 جولائی تک نئے ایکٹ کے مطابق سروے کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔ اقلیتی طبقات جیسے مسلمان، عیسائی، جین بدھ مذہب کی لڑکیوں کی شادی کیلئے مالی مدد فراہم کرنے والی شادی بھاگیہ اسکیم کیلئے بجٹ میں 5کروڑ روپئے فراہم کئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے پیشہ وارانہ کورسس میں زیر تعلیم طلباء کو مائناریٹی ڈیولپمنٹ کارپوریشن سے قرضہ فراہم کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) صدر جی پرمیشور و دیگر موجود تھے۔

Karnataka Wakf Board to appoint 300 new employees soon - Qamar-ul-Islam

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں