حالیہ شکست کا مطلب عام انتخابات میں مایوسی نہیں - منموہن سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-19

حالیہ شکست کا مطلب عام انتخابات میں مایوسی نہیں - منموہن سنگھ

کاگریس کی حالیہ اسمبلی انتخابات میں ناکامی کی اہم وجہہ قیمتوں میں اضافہ قرار دیتے ہوئے وزیراعظم منموہن سنگھ نے آج کہاکہ افراط زر کے متعلق تشویش درست ہے مگر یہ بتایاکہ بیشتر افراد کی آمدنی افراط زر سے زیادہ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ منموہن سنگھ نے آج کہاکہ اس شکست کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم 2014ء کے عام انتخابات کیلئے مایوس ہوجائیں۔ سنگھ نے کہاکہ ان کی حکومت کی حصولیابیوں سے عوام کو موثر و مکمل طورپر اور کامیابی کے ساتھ باخبر نہیں کیا جاسکا۔ اس حوالے سے انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہاکہ پیچیدہ معاملات کو سمجھنے کے بجائے حکومت کو الزام دینا بہت آسان ہوتا ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہاکہ حالیہ اسمبلی انتخابات میں بہت سے امور ایسے تھے جو عام انتخابات میں بھی موجود رہیں گے لیکن ان کی حکومت کی گذشتہ ساڑھے نو سال کی کارکردگی پر قوم کا نظریہ 2014ء کے عام انتخابات میں ہی سامنے آئے گا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 2003ء میں این ڈی اے نے بھی اسمبلی انتخابات میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا لیکن 2004ء کے عام انتخابات میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور کانگریس کی قیادت میں متحدہ ترقی پسند محاذ (یوپی اے) کی حکومت بن گئی۔ ایسے وقت جبکہ کرپشن کا مسئلہ بھی یوپی اے حکومت کے خلاف دیکھا جارہا ہے منموہن سنگھ نے کہاکہ ہم نے کرپشن کو ختم نہیں کیا مگر سرکاری حکام کے کاموں میں شفافیت اور جوابدہی کو لانے کیلئے کسی بھی پیشرو حکومت سے زیادہ اقدامات کئے ہیں۔ افراط زر کمزوری کا ایسا شعبہ ہے جس کیلئے حکومت پر تنقید کی جاتی ہے۔ اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ یہ درست ہے کہ افراط زر کی شرح میں اضافہ ہوا ہے مگر یہ عبوری اس لئے ہے کہ غذائی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے مگر یہ عبوری اس لئے ہے کہ غذائی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ کانگریس پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہاکہ ایک صارف کی حیثیت سے ہم فطری طورپر یہ چاہیں گے کہ غذائی اشیاء کی قیمتوں میں کمی واقع ہو مگر ہمیں یہ یاد رکھنا چاہئے کہ افراد جو غذائی اشیاء چاہے وہ اناج یا ترکاری، پھل، انڈے، دودھ وغیرہ بڑی ہوئی قیمتوں سے نفع حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسپکٹرم اور کوئلہ دونوں کو مختص کرنے کے مرحلہ میں غلطیوں کے الزامات ہیں۔ ہم نے ان وزراء اور سینئر سیول سرونٹس جو اس میں ملوث ہیں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی شروع کی ہے۔ قیمتوں میں اضافہ کے مسئلہ پر خطاب کرتے ہوئے سنگھ نے کہاکہ حقیقی فی کس مصرف اور حقیقی اجرتوں میں اضافہ ہوا ہے اور کسی حد تک حکومت کی پالیسیوں نے غریب طبقہ کے ہاتھوں میں زیادہ رقم دے رہی ہے اور فطری بات ہے کہ وہ اس کا استعمال غذا پر زیادہ کریں گے۔

we should not despair for the general elections in 2014

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں