کولکاتا میں اپوزیشن قائد پر حملہ - اسمبلی سے بائیں بازو محاذ کا بائیکاٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-10

کولکاتا میں اپوزیشن قائد پر حملہ - اسمبلی سے بائیں بازو محاذ کا بائیکاٹ

بایاں محاذ نے آج مغربی بنگال اسمبلی سے واک آوٹ کیا۔قبل ازیں اسپیکربیمن بنرجی نے فارورڈبلاک کے رکن کواپنے پارٹی کے سینئررکن نرندے اورسابق ایم ایل اے اجیت پترارپرحملہ کے سلسلہ میں تحریک التواپڑھنے کی اجازت سے انکارکردیا۔ایوان میں مسائل اس وقت پیداہوئے جب اے آئی ایف بی کے رکن تجمل حسین نے وقفہ سوالات کے سشن کے بعدایوان کوملتوی کرنے کی اپیل کی اوراسپیکر سے اجازت چاہی کہ اس خصوص تحریک کوپڑھنے کی اجازت چاہی اگرچیکہ اسپیکرابتداء میں انہیں پڑھنے کی اجازت دے دی۔گڑبڑاس وقت شروع ہوئی جب ان کے مائیک کوبندکردیاگیااوربائیں محاذاورترنمول دونوں ارکان اسمبلی ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگانے لگے۔اس کے فوری بعد بائیں محاذکے ارکان اسمبلی نے ایوان سے واک آوٹ کیا۔کانگریس کے ارکان ایوان سے بائیکاٹ کے عمل کوجاری رکھا۔بعدازاں فارورڈبلاک کے رکن پریش ادھیکارے نے اخباری نمائندوں کوبتایاکہ ہم ایک سابق وزیراورپتراپرترنمول کانگریس کے حامی کارکنوں کی جانب سے حملہ کیاگیااورانہوں نے خاطیوں کی فوری گرفتاری کامطالبہ کیا۔انہیں آنکھوں پرشدیدزخم آئے۔انہیں شہرکے ایک ہاسپٹل منتقل کیاگیا۔

Uproar in West Bengal assembly over attack on ex-minister

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں