امریکی وزیر دفاع سے نواز شریف کی ملاقات - ڈرون حملوں کے مسئلے پر گفتگو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-10

امریکی وزیر دفاع سے نواز شریف کی ملاقات - ڈرون حملوں کے مسئلے پر گفتگو

اسلام آباد
(پی ٹی آئی )
امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے آج پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف سے اور پاکستان کے نئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے کلیدی مسائل پر بات چیت کی ۔ امریکی وزیر دفاع نے اہل مسائل جیسے افغان صورت حال ، ڈرون طیاروں کے حملوں کے سلسلے میں بات چیت کی ۔ ڈرون حملوں کی وجہ سے امریکہ اور پاکستان کے تعلقات کشیدہ ہیں ۔ امریکی وزیر دفاع نے دونوں ممالک کی کشدگی دور کرنے پاکستانی قائدین سے بات چیت کی ۔ چار سال کے بعد کسی امریکی وزیر دفاع کا یہ پہلا دورہ ہے ۔ امریکی سی آئی اے کی جانب سے کئے جانے والے حملوں کی وجہ دونوں ملکوں میں کشیدگی موجود ہے ۔ امریکی وزیر دفاع نے پاکستانی وزیر اعظم سے مسائل کی گہرائی پر بات کی اور باہمی مسائل پر بات کی ۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے جاری سر کردہ بیان میں کیاگیا کہ دونوں قائدین نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو مضبوط بنانے اور پاکستان کو محفوظ اور خوشحالی بنانے کے سلسلے میں بات چیت کی گئی ۔ نواز شریف نے امریکی وزیر دفاع پر واضح کردیا کہ سی آئی اے کے ڈرون حملے دہشت گردی کے خلاف لڑائی کیلئے نقصان دہ ہیں اور اس کا الٹا اثر مرتب ہورہا ہے ۔ دونوں قائدین نے افغانستان کے حالات پر تبادلہ خیال کیا ۔ نواز شریف نے واضح کردیا کہ پاکستان ، افغانستان کے استحکام اور امن اور مفاہمت کا پر زور حامی ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ حالیہ مہینوں کے درمیان دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری پیدا ہوئی ہے ۔ نواز شریف کے دورہ واشنگٹن کے نتائج نیو کلیر ترک اسلحہ اور دوسرے مسائل پر بات چیت کی گئی جس سے اعتماد سازی میں مدد ملی ہے ۔ نواز شریف اور امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے سیکیوریٹی تعاون پر بات چیت کی ۔نواز شریف نے زور دیا کہ طویل مدتی بنیاد پر اور وسیع بنیادوں پر باہمی مفادات کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ امریکی وزیر دفاع نے پاکستان آمد کے ساتھ ہی راولپنڈ ی کے آرمی ہیدکوارٹر گئے اور پاکستانی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے دفاعی تعلقات پر بات چیت کی ۔اس بات کا اظہار فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کیا گیا ۔ امریکی وزیر دفاع کے دورہ سے قبل عمران خان کی تحریک انصاف پارٹی کی جانب سے امریکی ڈرون حملوں کے خلاف مظاہرے کئے گئے ۔ ان مظاہروں کے بعد امریکہ نے افغانستان سے اشیا کی روانگی کو روک دیا کیونکہ مخالف ڈرون مظاہروں سے ٹرک ڈرائیوروں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوگیا ۔ پاکستان نے اگر چیکہ ڈرون حملوں کو پاکستان کے اقتدار اعلی کی خلاف کہا لیکن بتایا جاتا ہے کہ ابتدااپس پردہ طریقے سے درون حملوں کی پاکستان نے اجازت دی تھی ۔ امریکی صدربارک اوباما نے ڈرون حملوں کو جائز اور قانونی قرار دیا ۔ صدر اوباما نے کہاکہ القاعدہ انتہا پسندوں کو نشانہ بنانے ڈرون حملوں سے مدد ملی ہے تاہم انسانی حقوق گروپوں نے امریکی ڈرون حملوں کے خلاف آواز اٹھائی اور کہا کہ ان حملوں کی وجہ سے عام شہریوں کی ہلاکتیں ہوررہی ہیں ۔ پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر اعظم کے مشیر سرتاج عزیز اور کارجی امور میں وزیر اعظم کے مشیر خاص طارق فاطمی ، معتمد کارجہ جلیل عباس جیلانی اور متعمد دفاع آصف یسین ملک امریکی وزیردفاع وزیراعظم پاکستان کی ملاقات کے وقت موجود تھے ۔
US Defence Chuck Hagel meets Pakistan PM Nawaz Sharif, Sharif raises voice against US drone attacks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں