کراچی میں مجرم ٹولیوں اور دہشت گردوں کے خلاف دھاوے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-10

کراچی میں مجرم ٹولیوں اور دہشت گردوں کے خلاف دھاوے

کراچی
(پی ٹی آئی )
پاکستانی پولیس نے آج دعوی کیا کہ اس نے تین ماہ کے دوران کراچی شہر میں دھاوؤں کے دوران مجموعی طور پر 15653کیلو گرام دھماکو مادہ ضبط کیا ہے ۔ صوبہ سندھ کے پولیس چیف شاہد ندیم نے انکشاف کیا کہ 5ستمبر تا 6دسمبر کے دوران دھماکو اشیااور دھماکو مادہ کا کثیر ذخیرہ ضبط کیاگیا ہے ۔ پولیس نے مجرم ٹولیوں اور دہشت گرد وں کے خلاف خصوصی مہم شروع کی ہے ۔ 9944مجرمین کو گرفتار کیا گیا ۔ ان میں 102دہشت گرد میں اور269مطلوبہ مجرمین ہیں ۔ پولیس نے دھاؤوں کے دوران مختلف دھماکہ اشیاء ضبط کیں ۔ تین ماہی عرصے کے دوران 4849دھاوے کئے گئے ۔ 546فائرنگ کے واقعات میں 89ڈاکوؤں کو ہلاک کیا گیا ۔ دھماکو اشیاء میں دوخود کشی کے جیاکٹ بھی دستیاب ہوئے پانچ راکٹ لانچر ،156راکٹ,2445پستول ،84شاٹ گن ،56رائفل ،70کلو شنکو، تین یل جی ایم اور 17کیلوہیروئین ضبط کی گئی ۔
Raids in karachi for suspected terrorists, criminals

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں