حکیم اجمل خاں کے یوم پیدائش پر یونانی ڈے منانے کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-13

حکیم اجمل خاں کے یوم پیدائش پر یونانی ڈے منانے کا فیصلہ

حکیم اجمل خان میموریل سوسائٹی نے حکیم اجمل خان ؒ کے یوم پیدائش 11فروری کے موقع پر ورلڈ یونانی ڈے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں حکیم اجمل خان میموریل سوسائٹی کے بانی جنرل سکریٹری ڈاکٹر( حکیم ) اسلم جاوید نے بتا یا کہ عالمی یوم یونانی تقریب منانے کی ساری تیاری جنگی پیمانے پر کی جارہی ہے، جسے عالمی شہرت یافتہ یونانی دوا ساز ادارہ ریکس ریمڈیز پرائیویٹ لمیٹیڈ کا مکمل تعاون حاصل رہے گا۔ تقریب کی تیاریوں کے سلسلے میں بات کرتے ہوئے ریکس ریمڈیز کے ڈائرکٹر بزنس ڈیولپمنٹ شمشاد احمد نے بتا یا کہ حکیم اجمل خان کے یوم پیدائش 11فروری کو سوسائٹی کے ذریعے عالمی یوم یونانی کے طور پر اسی لئے منا یا جاتا ہے۔ ریکس ریمیڈیز تقریب کو پروقار اور حکیم صاحب مرحوم کی شایان شان بنانے کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کے لیے پابند عہد ہے۔ اس موقع پر حکیم اسلم جاوید نے بتا یا کہ تقریب میں طب یونانی کی ترویج و ترقی کیلئے کسی بھی قسم کا ایثار پیش کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کیلئے حکیم اجمل خان گلوبل ایوارڈ پیش کئے جائیں گے۔ تقریب میں ملک و بیرون ملک کے درجنوں اطبا اور طب یونانی کے مخققین شرکت کریں گے۔ تقریب میں حکیم اجمل خان سوینیئر 2013کا اجرا بھی عمل میں آئے گا۔ پروگرام 11فروری 2014کو انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں منعقد کیا جائے گا۔

Unani day on hakeem ajmal khan birthday

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں