چھتیس گڑھ - رمن سنگھ تیسری بار وزیر اعلیٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-13

چھتیس گڑھ - رمن سنگھ تیسری بار وزیر اعلیٰ

چھتیں گڑھ میں رمن سنگھ نے مسلسل تیسری بارآج وزیراعلی کے عہدے کاحلف لیا۔دارالحکومت رائے پورکے پولیس پریڈ میدان میں گورنرشیکھردت نے رمن سنگھ کو عہدہ ورازدای کاحلف دلایا۔تقریب میں وزیراعلی نے اکیلے حلف لیا،وہ بعدمیں اپنی کابینہ کوحلف دلائیں گے۔وزیراعلی کی حلف بردای کی تقریب میں بی جے پی کے قومی صدرراج ناتھ سنگھ،سینئرلیڈرلال کرشن اڈوانی،بی جے پی کی طرف سے وزیراعظم کے عہدے کے امیدوارنریندرمودی،بی جے پی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلی،سہاراانڈیاپریوارکے منیجنگ ورکروچےئرمین سہاراشری سبرت رائے سہارا۔شیوسینا کے لیڈراھوٹھاکرے سمیت کئی لیڈران اورکارکنان موجودتھے۔ریاست میں حال ہی میں ہوئے اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی فتح کے بعد لیجسلیچر پارٹی نے اتفاق رائے سے رمن سنگھ کو اپنالیڈرمنتخب کیااوررمن سنگھ کیلئے ریاست میں سلسل تیسری مرتبہ وزیراعلی بننے کاراستہ صاف ہوگیا۔چھتیں گڑھ کے چھوٹے سے ضلع کبیردھام کے ٹھاٹھ پورگاؤں میں15اکتوبر1952کوپیداہوئے رمن سنگھ نے سیاست کاآغاز1983میں شیتلاوارڈسے نگرپالیکاپریشدکے کونسلرکے عہدے سے کیا۔رمن سنگھ1990سے1992اور1993سے1998تک غیرمنقسم مدھیہ پردیش اسمبلی میں بی جے پی کے ممبراسمبلی رہے۔1999میں ہوئے عام انتخابات میں راجناندگاؤں حلقے سے کانگریس کے سینئر لیڈرموتی لال دوراکوہراکرلوک سبھاکے ایم پی بنے۔

Raman Singh sworn-in as Chhattisgarh CM for third consecutive term

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں