دو ہندوستانیوں کو امریکہ کا صدارتی ایوارڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-25

دو ہندوستانیوں کو امریکہ کا صدارتی ایوارڈ

صدر امریکہ بارک اوباما نے 102سائنسدانوں صدراتی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا ہے ۔ ان نامزد سائنسدانوں میں دو ہندوستانیوں نژاد امریکی ہیں ۔ یہ جوان سائنس او رانجینئر نگ پیشہ وروں کو امریکہ کی جانب سے عطا کیا جانے والا اعلی ترین اعزاز ہے ۔انعام یافتگان میں سانفر انسکووی اے میڈیکل سنٹر کے کورونیشن گنگولی اور ہوسٹن وے اے میڈیکل سنٹر کے ہردیپ سنگھ شامل ہیں ۔یہ افراد آئندہ سال یہاں ایک تقریب میں سائنسدانوں اور انجینئرس کے لیے ان کیر یئر کے اوائل میں صدراتی ایوارڈ حاصل کریں گے ۔ سائنسدانوں اور انجنیئروں کی ابتدائی مرحلہ میں یہ متاثر کن کامیابیاں آگے عظیم تر کامیابی کے اشارے کا وعدہ کرتی ہیں ۔او باما نے وائٹ ہاوز کے ایک بیان میں یہ بات کہی ۔ ہم سائنٹفک اور ٹکنیکی پیش قدمی پیدا کرنے کے ان کے وعدے کیلئے شکر گزار ہیں جو آنے والے کئی برسوں میں امریکہ کی عالمی قیادت کو یقینی بنائیں گے ۔ یہ ایوارڈ زجو 1996ء میں صدر بل کلٹن کی جانب سے قائم کئے گئے تھے ، صدر کے ایگزیکیٹو آفس میں سائنس اور ٹکنالوجی کے محاذ پر تخلیقی تحقیق اور کمیونٹی سرویس کیلئے ان کے وعدہ جیسا کہ انہوں نے سائنٹفک قیادت ،پبلک ایجوکیشن یا کمیونٹی آؤٹ ریچ کے توسط سے ثابت کیا ہے ،کے لیے منتخب کیا گیا ہے ۔

US presidential award for two Indian-American scientists

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں