امریکہ میں نئے سال سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-25

امریکہ میں نئے سال سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

ہونولولو
(رائٹر)
صدر امریکہ بارک اوباما نے اس سال کے اوائل میں دئیے گئے ایک اشارے کے مطابق 2014ء کے لیے وفاتی سیویلین اور فوجی ملازمین کی تنخواہوں کی شرح مقرر کرنے کے لیے ایک عاملانہ حکم پر دستخط کردئیے اور اس میں گزشتہ 4برسوں میں پہلی مرتبہ سیویلین ورکرس کے لیے تنخواہوں میں اضافہ شامل ہے ۔ فوج اور سیویلین ملازمین نئے سال میں ایک فیصد اضافہ حاصل کریں گے جو اوباما کی قبل ازبجٹ تجویز میں رکھی گئی سطح کے مطابق ہے ۔کل کے حکم پر یکم جنوری تک دستخط ہونے تھے تاکہ وفاتی ایجنسیوں کو نئے سال کے لیے ان کے تنخواہ کے نظام کی تحدید کی اجازت دی جاسکے ۔ کانگریس حالیہ مہینوں میں کم از کم دو مواقعہ پر اضافہ کا اختیار دینے سے انکار کیا تھا جس میں وہ موقع بھی شامل ہے جب قانون سازوں نے اس معاہدہ منظور کیا تھا لیکن اس میں مداخلت نہیں کی تھ۔ وفاتی سیو یلین ورکرس تنخواہیں گزشتہ3برسوں سے منجمدتھیں جب کہ فوجی ملازمین کی تنخواہوں میں ہر سال اضافہ ہوتا رہا ہے جب سے اوباما برسر اقتدار آئے ہیں ۔ وائٹ ہاوز نے یہ بات کہی ۔ ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹ وہپ میری لینڈ کے اسٹینی ہو ئیر نے اس اقدام کو اعتدال پسند قرار دیتے ہوئے اس کی ستائش کی لیکن بہتر ہوتی ہوئی معیشت کے پس منظر میں یہ ایک اہم قدم ہے۔ گزشتہ ہفتہ نظر ثانی کردہ اعداد وشمار میں دکھا یا گیا ہیکہ امریکہ میں معاشی پیداوار تیسرے سہ ماہی میں سالا نہ 4.1فیصد رہی ہے جو 2011کے آخری تین مہینوں سے زائد ہے۔ وفاقی سیویلین ملازمین کے کیس میں یہ سخت محنت کرنے والے عوامی خدمات گزار ہیں جنہوں نے خسارے میں تخفیف کے لیے تقریبا 114بلین ڈالرس کا عطیہ دے چکے ہیں جب کہ چند طویل چھٹی پر گئے ہوئے ہیں جو امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤں کا ایک نتیجہ ہے۔ ملازمین کو یونینوں نے اضافہ کو وفاقی پے رول پر بیشتر اوسط درجہ کے ورکرس کے لیے راحت کی سمت ایک چھوٹا پہلا قدم قرار دیتے ہوئے اس کی ستائش کی ہے۔ امریکہ کے لیے تازہ سالانہ افراط زر کی شرح نومبر 2013میں اختتام پذیر 12مہینوں کے لیے 1.2فیصد تھا اور کیلنڈر سال 2012کے لیے یہ شرح 2.1فیصد تھی ۔
Obama signs order for federal worker pay raises in 2014

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں