واشنگٹن
(پی ٹی آئی )
امریکہ نے شامی ٹاون حلب کے گرد ونواح کے علاقوں پر اندھا دھند فضائی حملوں کی مذمت کی ہے ۔ان حملوں میں 300افراد ہلاک ہوئے جن میں خواتین واطفال بھی شامل ہیں ۔ وائٹ ہاوز پریس سکیریٹری جے کارنی نے کہا کہ امریکہ شامی افواج کی جانب سے عام شہریوں پر جاری حملوں کی مذمت کرتا ہے جن میں ایس سی ڈی میزائل اور بیرل بم حملے بھی شامل ہیں ۔حلب اور دیگر شمالی شہروں پر اندھا دھند بیرل بم حملوں میں 300سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔شامی سرکاری افواج کی اس حرکت سے آئندہ ماہ منعقد ہونے والے امن مذکرات پر شک وشبہ کی پرچھائیاں پڑنے لگی ہیں ۔ کارنی نے کہا کہ شامی حکومت پر بین الاقوامی انسانی قانون کا احترام ہے جس کے تحت وہ شامی عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کی پابند ہے ۔ انہوں نے حکومت شام سے گذشتہ نومبر میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا مطالبہ بھی کیا تاکہ انسانی امداد کی بلارکاوٹ اور سلامتی کے ساتھ ترسیل میں آسانیاں پیدا ہوں اور فوری ضروری خدمات تک لاکھوں شامی مرد وخواتین اور اطفال کی رسائی آسان اور ممکن ہو ۔شامی عوام کے آلام ومصائب کے خاتمہ کے لیے بحران کا جامع مستقل حل ضروری ہے ۔ وائٹ ہاوز ترجمان نے کہا کہ امریکہ شام میں خونریزی کے خاتمہ میں تعاون کے لیے سیاسی حل کی جانب پشترفت کا پابند ہے ۔
US condemns Syria air strikes in Aleppo
2013-12-25
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں