ہندوستان سے معذرت خواہی کرنے امریکہ سے مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-31

ہندوستان سے معذرت خواہی کرنے امریکہ سے مطالبہ

واشنگٹن
(پی ٹی آئی )
ہندوستان سفارت کار دیویانی کھوبر گاڑے کی امریکہ میں گرفتاری اور ان کی جامہ تلاشی اور جسمانی تلاشی کے بعد ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں ۔ان حالات میں امریکہ کے ایک ممتاز کالم نگار صحافی نے اوباما انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ابترسفارتی تعلقات کو بہتر بنانے ہندوستان سے معذرت خواہی کرے ۔ ٹی وی صحافی اوین نوارتے نے اوباما انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ہندوستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کی پیچدگی کو ختم کرنے ہندوستان سے معذرت خواہی کی جائے ۔ ہندوستان سے دیانتدار اور سیاسی انداز میں معذرت خواہی کی جائے ۔ اس سلسلہ میں سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری معذرت نامہ جاری کریں ۔ صحافی اوین نوارتے واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نئے سال کے آغاز کے موقع پر ہندوستان کے ساتھ اچھی شروعات کی جائیں ۔ دنیا میں اس وقت ایسا بھی ہے کہ امریکہ کے زیادہ دوست نہیں ہیں ۔ ایسے میں ہندوستان کو دوست بنائے رکھنا ضروری ہے ۔9/11/2001کے حملہ کے بعد جنوبی ایشیا میں ہندوستان ہی ایک بہترین دوست ہے ۔ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں ہندوستان نے تعاون کیا ۔ہندوستانی سفارت کار 39سالہ دیویانی کھوبر گاڑے کی گرفتاری اور جامہ تلاشی اور جسمانی تلاشی سے ہندوستان کے ساتھ تعلقات انتہائی خراب ہوگئے ہیں ۔ہندوستان ۔امریکی اٹارنی روی باترا نے کہا کہ دیو یانی معاملے میں سفارتی کارروائی اور جوابی سفارتی کارروائی سے دوطرفہ نقصان ہوگا ۔ ایک قانون داں سوچتراوجین نے کہا کہ دیویانی کھوبر گاڑے ایک سفارت کار ہے اورسفارتی انداز میں اس معاملہ سے نمٹنا جائے ۔ بنیادی طور پر سفارتی اقدار کی خلاف ورزی ہوئی ہے ۔ ہندوستانی سفارت کا ردیویانی کوہھتکڑیاں لگائی گئیں اور ان کی جامہ تلاشی اور جسمانی تلاشی لی گئی ۔ یہ سب سفارتی اقدار کی خلاف ورزی ہے ۔ ایک سفارت کار کے موقف کو داغدار بنانے کے بعد اس کی مکانات کیلئے لگ جاتے ہیں ۔ امریکہ میں جو دیویانی کے ساتھ سلوک ہوا اس پر وہ شخص طور پر مجروح اور اس کے خاندان والے بھی صدمہ سے دو چار ہیں ۔
India demands US apology over diplomat arrest

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں