دبئی میں ہندوستانی چرمی مصنوعات کی نمائش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-06

دبئی میں ہندوستانی چرمی مصنوعات کی نمائش

دبئی
(پی ٹی آئی )
متحدہ عرب امارت میں میں پہلی بار ہندوستانی چرمی مصنوعات کی نمائش کا اہتمام ہورہا ہے جس میں جوتوں اور سینڈلوں کے علاوہ گار منٹس کو بھی جگہ دی جائے گی ۔ متحدہ عرب امارت میں ہندوستانی سفاتحانہ اور کونسل فار لیدرایسپورٹس کے زیر اہتمام نمائش کا انعقاد 10,9دسمبر کو ہوگا ۔ ہندوستان کے طول وعرض سے 34لیدر کمپنیاں اپنی مصنوعات نمائش کے لیے پیش کریں گی۔ متحدہ عرب امارت کو ہندوستانی چرمی صنعتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے یہ بہترین موقع ہے ۔ اب تک 190کمپنیوں اور برانڈس نے نمائش میں شرکت کے لیے اپنا نام درج کرایا ہے ۔
Indian Leather & Leather products to be showcased in Dubai

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں