20/دسمبر بنگلور یو۔این۔آئی
وزیر دفاع اے کے انتونی نے آج ایچ اے ایل میں ایک رنگا رنگ تقریب میں دیسی ساختہ ہلکے لڑاکا طیارے تیجاز کا جاری کردہ سروس سرٹیفکٹ چیف آف اسٹاف ایر چیف مارشل نیک برون کے حوالے کیا۔ ایچ اے ایل ملک کے دیسی ساختہ لڑاکا طیارہ کا مینوفیکچرنگ مرکز ہے۔ جس کے ساتھ ہی بین الاقوامی معیارات کا ایک لڑاکا طیارہ بنانے کی تین دہے طویل خواہش اور مشکل سفر کا اختتام عمل میں آیا۔ تیجاز کے ابتدائی آپریشن کلیرنس II کو انڈین ایرفورس میں مگ 21 ایف ایل لڑاکا طیارہ کی آزمائشی پرواز کی گئی تھی۔ جنرل کیپٹن وینو گوپال اور کمانڈنٹ جئے دیپ مولانکر نے اس کی ہمہ رخی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہلکے لڑاکا طیارہ کی تین محدود سیریز کے پروڈکشن ماڈل کی آزمائشی پرواز کی۔ آج کی تقریب میں بظاہر خوش آنے والے انتونی نے کہاکہ گذشتہ تین برسوں کے دوران اس ایرکرافٹ کی صلاحیتوں میں قابل لحاظ بہتری آئی ہے اور اس کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو تسلیم کیا گیا ہے۔ آئی اے ایف نے اعلیٰ موقف کے حامل طیارہ کو انڈین ایرفورس میں شامل کرنے کی منظوری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے مطابق ملک کی فوجی ہواز بازی میں ایک بڑے سنگ میل میں گھریلو ساختہ سوپر سانک ایر کرافٹ یل سی اے۔ تیجاز کو آج اسکواڈ رن میں شمولیت کیلئے ایک قدم قریب ہوگیا ہے۔ اس موقع پر چیف آف ایر اسٹاف ایر چیف مارشل این اے کے براون نے ایک تقریب میں سروس دستاویز کو قبول کرلیا جس میں ایچ اے ایل ایرپورٹ پر وزیر دفاع اے کے انتونی اور ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن اور ڈیفنس میجر ہندوستان ایروناٹکس لمیٹیڈ کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ انتونی نے بنگلور کے آسمان پر تیجاز ایر کرافٹ کی پرواز کے بعد اپنی تقریر میں کہاکہ دیسی ساختہ لڑاکا طیارہ 1983ء میں پہلی بار اس پراجکٹ کی منظوری کے بعد تین دہے کے طویل سفر میں ایک اور سنگ میل ہے۔ اس موقع پر اپنے ریمارکس میں براون نے کہاکہ یہ دن اپنے ذاتی اسٹیٹ آف آرٹ لڑاکا طیارہ کو ڈیزائن کرنے کیلئے اہل ممالک کے ایک منتخب گروپ میں ہندوستان کا داخلہ ہوا ہے۔ یو این آئی کے بموجب دیسی ساختہ لڑاکا طیارہ (ایل سی اے۔ مارک 1) تیجاز کی انڈین ایرفورس میں شمولیت کیلئے گرین سگنل دے دیا گیا ہے جبکہ وزیر دفاع نے آج یہاں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹیڈ کے صدرنشین آر کے تیاگی کو ابتدائی آپریشنل کلیرنس حوالے کیا۔ اس تقریب میں انتونی کے علاوہ ایرفورس کے سربراہ براون اور دیگر اہم شخصیتیں موجود تھیں۔ ایچ اے ایل نے پیداواری مراکز قائم کئے ہیں اور اس ایرکرافٹ کی ڈیلیوری توقع ہے کہ 2014ء سے شرع ہوگی۔ وزیر دفاع اے کے انتونی نے آج کہا کہ ہلکے لڑاکا طیارہ کی انڈین ایرفورس میں شمولیت اور پیداوار فوری شروع ہوگی۔ یہاں ابتدائی آپریشن کلیرنس حوالے کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ پورے ملک کیلئے ایک عظیم دن ہے کیونکہ ملک اس کے اپنے لڑاکا طیارہ بنانے میں دنیا میں پانچ تا چھ ممالک کے ایک منتخب گروپ میں شامل ہوگیا ہے۔ دیسی ساختہ ہلکے لڑاکا طیارہ تیجاز کی انڈین ایرفورس میں شمولیت کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ پیداوار بھی فوری طورپر شروع ہوجائے گی۔ Tejas, world's lightest fighter jet, set to join India Air Force
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں