کپل سبل نے نئے اردو کمپیوٹر سافٹ ویر کی رسم اجرا انجام دیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-17

کپل سبل نے نئے اردو کمپیوٹر سافٹ ویر کی رسم اجرا انجام دیا

Sibal-Releases-Urdu-Language-Software-Tools-CD
اردو ملک میں رابطہ کی زبان ہے : مرکزی وزیرقانون کپل سبل کا بیان

اس تاثر کو دوٹوک مسترد کرتے ہوئے کہ اردو زبان کا دائرہ مسلمانوں تک محدود ہے مرکزی وزیر موصولات کپل سبل نے آج یہاں کہا کہ ہندوستان دنیا کا واحد ملک ہے جسے ہندی ، اردو اورو انگریزی کی شکل میں ملک گیر سطح پر رابطے کی تین زبانوں سے مالا مال ہونے کا شرف حاصل ہے۔ ٹی ڈی آئی ایل کے اشتراک سے قومی اردو کونسل کی اردو زبان کیلئے حسب حال کردہ تکنالوجیوں اور ان کے اطلاق کے سافٹ ویئر کا اجراء کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجوزہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف لینگویجز میں اردو کا شعبہ نمایاں ہوگا۔ انہوں نے سائنسی اور تکنیکی محاذ پر اردو کے فروغ کو مہمیز لگانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سینٹرل مانیٹرنگ کمیٹی بنانے پر زور دیں گے تاکہ روز افزوں مبتدل تکنالوجیائی منظر نامے پر اردو کھبی پیچھے نظر نہ آئے۔ مسٹر سبل نے کہا کہ اردو کے تعلق سے ایک طرح سے ان کا خواب شرمندہ تعبیر ہورہا ہے جس کے لیے وہ اپنی موجودہ وزرات کے ساتھ ان تمام وزراتوں ، محکموں اور شعبوں خاص طور پر اردو کونسل کے ممنون ہیں جن کی اجتماعی کوششوں سے آج ہم یہاں کسی پیش رفت کو دیکھنے اور سمجھنے کے لئے یکجا ہوئے ہیں۔ کونسل کے سر براہ ڈاکٹر خواجہ اکرام نے اس انقلابی قدم کو مسلسل حسب حال بنانے یعنی اب ڈیٹ کرنے پر زور دیا تاکہ رفتار زمانہ سے ہم آہنگی بر قرار ہے۔ انہیں نے اس حوالے سے کہا کہ ایک سینٹرل آف ایکسی لنس فار اردو قائم کیا جا نا چاہئے۔ خواجہ اکرام نے اردو کو اطلاعاتی تکنالوجی کے محاذ پر فروغ دینے سے خاطر خواہ دلچسپی لینے پر مسٹر کپل سبل کا شکریہ ادا کیا۔

Kapil Sibal Releases Updated and Advanced Urdu Language Software Tools CD, Bharat Operating System Solutions (Boss 5.0) CD and Urdu Children Stories for Android Based Aakash Tablet

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں