اسلام آباد
(پی ٹی آئی )
وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے آج بالی ووڈ کے عظیم فنکارراجکپور کی فلم چھلیہ کے ایک گیت کا استعمال کرتے ہوئے امن کا پیغام پھیلانے کی کوشش کی اور عوام کو کرسمس کی مبارکباددی ۔ نواز شریف نے لاہور کے گورنر ہاؤز میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ \"ہندو، مسلم ،سکھ ، عیسائی سب کو میرا سلام \"۔ شرکاء میں نارنگی رنگ کی پگڑی پہنے ہوئے ایک سکھ کو دیکھ کر \"ست سری اکال\" کہا جس پر شرکاء نے تالیا ں بجائیں ۔ اپنے خطاب میں نواز شریف نے مذہبی منافرت ، دہشت گردی اور انتہا پسندی کو ختم کرنے کے لئے اتحاد اور بین مذہبی ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا ۔ انھوں نے کہا کہ اسلام اور عیسائیت کے بشمول تمام مذاہب کا مقصد تزکیہ نفس ہے ۔ انھوں نے کہا کہ حضرت عیسیؑ کی نبوت اور تمام آسمانی کتابوں پر ایمان رکھنا مسلمانوں کے عقیدے کا جزو ہے ۔انھوں نے کہا کہ انجیل کے بشمول تمام مقدس کتابوں پر یقین رکھے بغیر مسلمان کا ایمان مکمل نہیں ہوتا ۔ انھوں نے کہا کہ مٹھی بھر عناصر مذہب کا استحصال کرتے ہوئے نفرت اور فرقہ وارایت پھیلانے کے درپے ہیں ۔ یہی عناصر چرچوں ،مسجدوں اور دوسری عبادت گاہوں پر حملے کر رہے ہیں اور وہ مقدس مقامات کا احترام نہیں کرتے ۔ نواز شریف نے کہا کہ عیسائیوں اور دوسری اقلیتوں نے قیام پاکستان کے بعد سے عوام کی خوشحالی اور ترقی میں سر گرم رول ادا کیاہے ۔
PM Nawaz Sharif vows to protect minorities rights in Pakistan
2013-12-22
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں