مشرف پر مقدمہ - خصوصی عدالت کی تشکیل کو چیلنج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-22

مشرف پر مقدمہ - خصوصی عدالت کی تشکیل کو چیلنج

اسلام آباد
(پی ٹی آئی )
پاکستان کے سابق فوجی حکمراں پرویز مشرف نے آج آئین سے غداری کے لئے ان کے خلاف مقدمہ کی سماعت کے لئے ایک خصوصی عدالت کی تشکیل کو چیلنج کیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے 2007ء میں ایمر جنسی نافذ کی تھی کیونکہ فوجی سربراہ نے خصوصی عدالت کی تشکیل کو چیلنج کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں رٹ درخواست دائر کی تھی ۔ وہ مشرف کے خلاف مقدمہ کی سماعت کے مجاز نہیں ہیں ۔ ان کی قانونی ٹیم کے سربراہ محمدعلی سیف نے یہ بات کہی۔ یہ اقدام 70سالہ سابق صدر کی خصوصی عدالت کے روبرو پیشی سے تین روز قبل عمل میں آیا ہے ۔پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایک سابق فوجی ڈکٹیٹر کو آئین سے غداری کے لئے مقدمہ کا سامنا ہے ۔اگر انہیں قصور وار قرار دیا جائے تو انہیں عمر قید یا سزائے موت کا سامنا ہوسکتا ہے ۔ مشرف کے وکلاء نے کل اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ مشرف کو غداری کے مقدمہ سے بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ۔ لندن سے وکلاء کی ایک بین الاقوامی ٹیم کی طرف سے جاری کی جانے والی پرویز مشرف کی اپیل کا مقصد پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کو اس مقدمہ کو روکنے یا اسے موخر کرنے کے لئے اقوام متحدہ کا اثرورسوخ استعمال کرنا ہے ۔ یہ اپیل اقوام متحدہ کے ایک خصوصی عہدیدار کو بھیجی گئی ہے جس کی ذمہ داری ججوں کی خود مختاری سے متعلق شکایت کی تحقیقات کرنا ہے ۔ اس کے علاوہ سزائے موت سے متعلق مقدمات کی چھان بین کرنے والے خصوصی عہدیدار اور اقوام متحدہ کے ہائی کمیشنر برائے انسانی حقوق کو بھی یہی اپیل روانہ کی گئی ہے ۔سابق پاکستانی صدر کے وکلاء کی اسی ٹیم نے برطانیہ ، امریکہ اور سعودی عرب کی حکومتوں سے بھی اس مقدمہ کو رکوانے کی اپیل کی ہے ۔ ان ممالک کو بھیجی جانے والی اس درخواست میں پرویز مشرف کی طرف سے اپنے دور صدرات میں مغرب کی بے پایا ں معاونت کا حوالہ بھی دیا گیا ہے ۔ مشرف کے وکلاء کے مطابق انہوں نے اقوام متحدہ کے لئیاپنی ایک رپورٹ تیار کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ الزامات دراصل نواز شریف حکومت کے خاتمہ کا بدلہ لینے کے لیے لگائے گئے ہیں ۔
Pervez Musharraf challenges treason trial in civilian court

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں