عدن
( اے پی )
یمن کے فوجی ہیڈ کوارٹر پر دھاوا اور زبر دست کار بم حملہ میں سعودی عسکریت پسند ملوث ہیں۔ تحقیقات کاروں نے اپنے ابتدائی رپورٹ میں یہ احساس ظاہر کیا ۔ کل کے حملہ میں 50سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں ایک ہندوستانی نرس کے علاوہ دیگر کئی غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔ القاعدہ نے حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے وضاحت کی کہ یہ امریکی ڈرون حملوں کے خلاف جوابی کاروائی تھی کہ ڈرون حملوں میں نٹ ورک کے کئی قائدن ہلاک کئے گئے ۔ مئی 2012کے بعد صنعا میں یہ انتہائی ہلاکت خیز حملہ تھا جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ نٹ ورک امریکہ کی حلیف حکومت سے نبر دآزما ہونے کی صلاحتیوں کی حامل ہے اور شورشوں کی شکار اور امریکی فوج کی حمایت یافتہ ملک کوڈرون حملوں اور دیگر فوجی کاروائیوں کے باوجود تباہ کرنے کی اہل ہے۔ فوجی تحقیقات کاروں نے بتا یا کہ کاروائیاں 2مرحلوں میں مکمل کی گئیں ، پہلے مرحلہ میں فوجی وردیوں میں ملبوس مسلح ملیٹینٹوں نے ایک باب الداخلہ کے قریب 500کلو گرام دھماکو اشیا سے لدی گاڑی کا دھماکہ سے اڑادیا ۔ بعد ازاں وہ کئی گروپس میں بٹ گئے جو فوجی ہاسپٹل اور لیبارٹری پر حملوں کے علاوہ فوجیوں ، ڈاکٹرس اور نرسس پر حملہ کرتے رہے حتی کہ انہوں نے مریضوں کو بھی نہیں بخشا، عہدیداروں نے قبل ازیں بتا یا تھا کہ 11عسکریت پسند ہلاک ہوئے جن میں کار سوار خود کش بمبار بھی شامل ہے۔ فوری طور پر واضح نہ ہوسکا کہ آیا 12واں حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا یا اسے گرفتار کرلیا گیا۔ یمن کے چیف آف اسٹاف جنرل احمد الاشوال کی زیر قیادت تحقیقاتی کمیٹی نے بتا یا کہ ملیٹینوں نے فوجی ہاسپٹل کے گیٹ کے باہر کھڑے گارڈس کو ہلاک کردیا جس کے بعد خود کش بمبار کے لیے راستہ صاف ہوگیا اور وہ بہ آسانی کار ڈرائیور کرتا ہوا اندر داخل ہوگیا۔ تاہم فوجیوں کی فوری کاروائی سے گھبرا کر وہ خود کو دھماکہ سے اڑانے پر مجبور ہوگیا۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق 12عسکریت پسند ہلاک ہوئے جن میں سعودی ملیٹینٹس بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کا بھی تذکرہ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 56افراد ہلاک اور 200سے زائد زخمی ہوئے۔ غیر ملکی مہلوکین میں جرمنی کے 2امدادی کارکن ، ویتینام کے 2ڈاکٹرس فلپائن کی 2نرسس شامل ہیں۔ یمن کی سپریم سیکورٹی کمیشن کے مطابق ان میں ایک ہندوستانی نرس بھی شامل ہے۔
Saudi militants behind attack on Defence Ministry: Yemen
2013-12-08
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں