خلیجی ممالک کی یوروپی یونین طرز پر آرگنائزیشن کی تجویز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-09

خلیجی ممالک کی یوروپی یونین طرز پر آرگنائزیشن کی تجویز

کویت سٹی
(پی ٹی آئی)
خلیج کے عرب ممالک آئندہ ہفتہ ایک سربراہی اجلاس کریں گے جس میں پوروپی یونین کی طرزپرایک یونین کی تشکیل کی تجویرپرغوروخوص کیاجائے گا۔سعودی عرب اورتیل ست مالامال کچھ دوسرے خلیج ممالک دوسال پرانی جمہوریت کی ہواسے حیران پریشان ہیں اورانہیں خوف ہے کہ ایران کے ساتھ گزشتہ ماہ کے جوہری معاہدہ سے مغربی ممالک کے ساتھ ان کے روایتی حریف کے نئے رشتے بنیں گے۔بہرحال،خلیج تعاو ن کونسل کومکمل یونین میں تبدیل کرنے کی تجویز منقسم ہوئی ہے۔عمان نے کہاکہ اگراس تجویزکوقبول کرلیاگیاتووہ اس سے ہٹ جائے گا۔اس گروپ میں سعودی عرب۔کویت،قطر،بحرین اورمتحدہ عرب امارات بھی شامل ہیں۔سکریٹری جنرل عبداللطیف الزیانی نے سربراہی اجلاس سے قبل کہا،سربراہی کانفرنس انتہائی حساس حالات میں ہورہی ہے جس میں رکن ممالک کوجی سی سی کے نتائج کامطالعہ کرناضروری ہے،سربراہی اجلاس منگل کوکویت میں شروع ہوگااور2دن تک جاری رہے گا۔
Reservations emerge over proposal for Gulf to form European-style union

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں