سنگاپور - ہندوستانی تارکین وطن کے علاقے میں تشدد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-10

سنگاپور - ہندوستانی تارکین وطن کے علاقے میں تشدد

سنگاپور
(پی ٹی آئی )
سنگاپور میں ہندوستانیوں کی اکثریت والے علاقہ \"لٹل انڈیا \"میں کل شب پولیس اور لوگوں کے درمیان تصادم میں مشتعل ہجوم نے گاڑیوں کو آگ لگادی جس کے بعد پولیس نے 27جنوبی ایشیائی ورکرس بشمول 24ہندوستانیوں کو گرفتار کرلیا ۔ سنگاپور پولیس کے مطابق اس علاقہ میں کل ایک گاڑی کی ٹکر سے ایک مزدور کی موت واقع ہوگئی تھی جس کے بعد تشدد بھڑک اٹھا ۔اس مزدور کی شناخت سکتھیویل کو راویلو33سالہ کی حیثیت سے کی گئی ۔ تشدد کے بعدتقریبا 400افراد کے ہجوم کا پولیس کے ساتھ زبردست تصادم ہوا ۔ مشتعل ہجوم نے پولیس کی 5گاڑیوں اور ایک ایمبولنس کو آگ لگادی ۔ اتوار کو عموما بنگلہ دیش اور ہندوستان سے آئے مزدوروں کا لٹل انڈیا علاقہ میں بھاری ہجوم جمع ہوجاتا ہے ۔ تشدد میں کم از کم 18افراد بشمول 10پولیس ملازمین زخمی ہوگئے ۔ واضح رہے کہ تشدد کے کسی جرم کیلئے سنگاپور میں سخت سزا ہوتی ہے ۔ تشدد میں ملوث افراد کو 7سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے ۔اس پس منظر میں یہ ایک نادر واقعہ ہے ۔ حالانکہ غیر ملکی مزدورں میں ناراضگی کی وجہ سے ہوئی بغاوت میں گذشتہ سال تشدد کا سب سے بڑا واقعہ ہوا تھا ۔ اس دوران تقریبا 170بس ڈرائیورس ہڑتال پر چلے گئے تھے ۔ دوسری طرف سنگاپور کے نائب وزیر اعظم تیوچی ہیان نے کہا کہ یہ ایک تشویشناک واقعہ ہے جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچا ۔ انہوں نے تاہم کہا کہ پولیس نے لوگوں کو پکڑنے کیلئے کسی غیرضرورت طاقت کا استعمال نہیں کیا ۔ملک کے وزیر اعظم لی سین لونگ نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے اور ان کی حکومت خاطیوں کی نشاندہی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور اس سلسلہ میں قانون کا بھر پور سہارا لیا جائے گا ۔ انھوں نے اپنے فیس بک اکاونٹ پرعوام سے پر سکون رہنے کی خواہش کی ۔ پولیس کمشنر جوہی نے کہا کہ ہجوم نے پولیس پر شیشہ کی بوتلیں اور دیگر اشیاء پھینکیں جبکہ پولیس نے خود کو قابو میں رکھا اور کوئی جوابی کارروائی نہیں کی ۔ ان کے مطابق پولیس کے خلاف اس طرح کا پر تشدد مظاہرہ سنگاپور کا طریقہ نہیں ہے ، پولیس کسی کو نہیں چھورے گی اور نشاندہی کرتے ہوئے خاطیوں کی گرفتاری کو یقینی بنائے گی ۔ متعلقہ حکام نے کہاکہ اس واقعہ کے بعد لٹل انڈیا علاقہ پر مزید توجہ مرکوز کی جائے گی اور پولیس کی طلایہ گردی میں شدت پیدا کی جائے گی۔
Singapore Warns on Violence After Riot in Indian District

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں