امریکہ میں عام آدمی پارٹی اور بی۔جے۔پی کے حامیوں کا جشن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-10

امریکہ میں عام آدمی پارٹی اور بی۔جے۔پی کے حامیوں کا جشن

اشنگٹن /نیویارک
(پی ٹی آئی )
بی جے پی اور نئی جماعت عام آدمی پارٹی کے ہندوستانی نژدا مسرور مداحوں نے امریکہ بھر میں فاتحانہ ریالیاں نکالیں اور ہندوستان میں منعقد ہ اسمبلی اتخابات میں اپنی جماعتوں کی کامیابی پر خوشی منائی ۔ بی جے پی کے مداحوں نے کل اپنی پارٹی کی فتح پر ملک بھر میں تقاریب کا انعقاد کیا ۔ یہ تقاریب ہوسٹن ،لانگ آئس لینڈ ، شکاگو ،جرسی ستی اور ٹمپامیں منعقد کئے ۔ اوورسیز فرینڈس آف بی جے پی (او ایف بی جے پی )کے صدر چندر کانت پٹیل جنھوں نے چھتیس گڑھ میں انتخابی مہم میں حصہ لیا ، کہا کہ بی جے پی کے چیف منسٹرس کی عمدہ حکمرانی اور نریندر مودی کی لہر نے بی جے پی کو اقتدار میں لانے کیلئے کوشاں ہیں اور مودی کو ہندوستان کا اگلا وزیر اعظم بنانے کے خواہاں ہیں۔ بی جے پی کے ایک حامی وجئے پلوڑ نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے نتائج سے اس بات کا اظہار ہوتا ہے کہ اس پارٹی کا اقتدار میں آنا اب ممکن ہوگیا ہے ۔ بی جے پی کے حمایتیوں نے مودی کی تائید میں یہاں ایک ادارہ کی تشکیل کی ہے جس کا نام \"اوورسیز فرینڈس آف نریندرمودی \"(یو ایف این اے ایم یو) رکھا گیا ہے ۔ ہند امریکی عوامی امور کمیٹی کے صدر جگدیش سیوہانی نے پی ٹی آئی سے کہا کہ یو ایف این اے ایم یو، بی جے پی کو اپنے بل پر اقتدار میں آنے میں مدد کرے گی ،اس سلسلہ میں امریکہ بھر میں مودی کی حمایت حاصل کی جائے گی اور آئندہ برس عام انتخابات میں بی جے پی کے حق میں مہم چلانے کیلئے رضاکاروں کو روانہ کیا جائے گا ۔ اسی دوران دیگر حامیوں اور امریکی تجزیہ کاروں نے اروند کجریوال کی عام آدمی پارٹی کی دہلی انتخابات میں شاندار کامیابی کی ستائش کی ۔ امریکن انٹر پرائزانسٹی ٹیوٹ کے سدا ننددھوم نے کہاکہ عام آدمی پارٹی کا ابھر کر آنا اس بات کی علامت ہے کہ ہندوستان کے دیہی علاقوں میں ایک نئی سیاسی لہراٹھ سکتی ہے جبکہ ہندوستانی سیاست اب پہلے جیسی نہیں رہے گی ۔ ایک مقامی ہندوستانی تاجر پر ان کو رپ نے کہاکہ عام آدمی پارٹی کی کامیابی سے اس بات کا اظہار ہوتا ہے کہ اگر موقع دیا جائے تب ہندوستانی عوام کانگریس اور بی جے پی کے بجائے کسی تیسرے متبادل کو منتخب کرسکتے ہیں ۔ تجزیہ کاروں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ عام آدمی پارٹی کی جیت تاریخی ہے ۔ ٍ ٍٍٍٍٍٍ
BJP, AAP supporters in US celebrate electoral success

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں