بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے سینئر رہنما کی سزائے موت پر عمل آوری کا حکم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-09

بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے سینئر رہنما کی سزائے موت پر عمل آوری کا حکم

ڈھاکہ
(پی ٹی آئی)
بنگلہ دیش میں ایک خصوصی ٹریبونل نے مذہبی بنیادپرست تنظیم جماعت اسلامی کے ایک قائد کی سزائے موت پرعمل آوری کاحکم دیاہے۔جماعت اسلامی قائد کو1971کی جنگ آزادی کے دوران قتل عام کے لیے3م ماہ قتل سزائے موت سنائی گئی تھی۔سزائے موت پرعمل آوری کے حکم سے ملک خصوصی طورپردارالحکومت میں تشددکے تازہ لہرکے اندیشے پیداہوگئی ہیں۔انٹرنیشنل کرائمس ٹریبونل(آئی سی ٹی)رجسٹرارکے ایم ناصرالدین نے صحافیوں کوبتایا کہ ایکزیکیوشن وارنٹ ڈھاکہ سنٹرل جیل،وزارت داخلہ،وزارت قانون اورڈھاکہ ڈسڑکٹ مجسٹریٹ کوسپریم کورٹ کے فیصلہ کی نقل کے ساتھ روانہ رکردیاگیاہے،جس میں عبدالقادرملاکوسزائے موت کافیصلہ سنایاگیاہے۔ڈھاکہ سنٹرل جیل کے ایک عہدیدارنے وارنٹ وصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔انہوں نے یہ بتایاکہ وارنٹ روایتی طورپرسرخ کپڑے میں لپٹاملاعہدیدارنے بتایاکہ قواتین کے خطوط کے مطابق ہدایت پرعمل آوری کے مناسب اقدامات کئے جارہے ہیں۔اس اعلان سے ملک میں مزیدتشددکے واقعات رونماہونے کااندیشہ پیداہوگیاہے جبکہ آئندہ عام انتخابات کے حوالہ سے احتجاج کاسلسلہ جاری ہے۔چیف جسٹس ایم مزمل حسین کی زیرقیادت سپریم کورٹ بنچ ستمبرمیں سنائے گئے فیصلہ کامتن جاری کیاجس میں جماعت کے اسسٹنٹ جنرل سکریٹری،65سالہ عبدالقادرملاسزائے موت سنائی گئی تھی،جبکہ آئی سی ٹی نے انہیں سزائے عمرقیدسنائی تھی۔ملا،جماعت اسلامی کے چوتھے سینئر قائدہیں اورعدالت عظمی کی جانب سے خاطی قرار دئیے جانے والے پہلے سیاستداں ہیں۔جیل عہدیداروں نے اس کی تفصیلات بتانے سے گریزکیا۔تاہم جیل ضوابط کے مطابو حکام فوری طورپرعبدالقادملاکوسپریم کورٹ کے فیصلہ سے آگاہ کرنے کے پابند ہیں
Bangladesh orders execution of death row Islamist

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں