پارلیمنٹ پر حملہ کی برسی - ہلاک شدگان کو خراج عقیدت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-14

پارلیمنٹ پر حملہ کی برسی - ہلاک شدگان کو خراج عقیدت

جمہوریت کی علامت پارلیمنٹ پر2001میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں جان نثارکرنے والے سیکورٹی اہلکاروں اوردیگرملازمین کوآج پارلیمنٹ کی عمارت کے احاطے اوردونوں ایوانوں میں خراج عقیدت پیش کیاگیا۔پارلیمنٹ کی عمارت کے احاطے میں منعقدہ ایک خصوصی پروگرام میں راجیہ سبھاکے چےئرمین حامدانصاری،لوک سبھاکی اسپیکرمیراکمار،وزیراعظم منموہن سنگھ،لوک سبھامیں اپوزیشن کی لیڈرسشماسوراج،راجیہ سبھامیں اپوزیشن کے لیڈرارون جیٹلی،کانگریس صدرسونیاگاندھی،کابینہ کے ارکان اورمختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈروں نے جان نچھاورکرنے والوں کی تصویروں پرپھولوں کاہارچڑھاکرخراج عقیدے پیش کیا۔مسلح دستوں کی ٹکڑی نے ان جانثاروں کواپنے روایتی طریقے سے خراج عقیدت پیش کیا۔بعد میں دونوں ایوانوں میں اپنی جان نچھاورکرنے والے ان بہادروں کویادکیاگیااوران کے رشتے داروں کے تئیں گہری تعزیت کااظہارکیاگیا۔راجیہ سبھامیں چےئرمین نے کہاکہ اس دہشت گردانہ حملے میں دہلی پولیس کے5جوان،پارلیمانی سلامتی سے متعلق2سیکورٹی اہلکار،مرکزی ریزروپولیس فورس کاایک جوان،ایک مالی اورایک کیمرہ مین ہلاک ہوگئے تھے۔انہوں نے اس دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی سے سختی سے نمٹنے کے لئے ہم پابندعہد ہیں۔انہوں نے کہاکہ سیکورٹی اہلکاروں کی قربانی کی وجہ سے دہشت گردپارلیمنٹ کے اندرگھسنے میں ناکام رہے تھے۔اس کے بعد ممبران نے اپنے مقام پرکھڑے ہوکرخاموش خراج عقیدت پیش کیا۔لوک سبھاکی اسپیکرنے کہاکہ یہ ایوان اس حملے میں اپنے جانوں کی قربانی دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتاہے اوران کے رشتے داروں کے تئیں گہری تعزیت کااظہارکرتاہے۔ارکان نے ان تمام کودومنٹ کی خاموشی اختیار کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔

Prime Minister,MPs pay tribute to victims of 2001 Parliament terror

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں