زمین اور چاند کے ایک ساتھ سفر کی ویڈیو جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-14

زمین اور چاند کے ایک ساتھ سفر کی ویڈیو جاری

سان فرانسیسکو
(رائٹر )
امریکی خلائی ادار ہ ناسانے خلا میں زمین کے ایک ساتھ سفر کرنے کی غیر معمولی فلم جاری کی ہے ۔ چاند اور زمین کے ایک ساتھ سفر کاویڈیو سیارہ مشتری کی جانب روانہ کردہ ،جونو، نامی خلائی جہاز کی مدد سے بنایا گیا جب جونو اکتوبر میں زمین کے قریب سے گزار تھا تاکہ مشتری کے سفر کیلئے مدار حاصل کیا جا سکے ۔ ویڈیومیں زمین اپنے مدار میں گردش کررہی ہے جبکہ چاند اس کے بالکل پیچھے ہے ۔ ویڈیو میں پہلے چاند بائیں جانب نظر آتا ہے پھر دائیں جانب آگے بڑھتا ہوا دکھائی دیتا ہے اور زمین اس کے قریب ہوتی چلی جاتی ہے جونو خلائی جہاز کے چیف سائنسدان سکاٹ بولٹن نے کہا کہ نئی تصاویر دیکھ کر لوگ یہ سوچیں گے کہ کائنات میں ہم کس جگہ پر ہیں ۔ امریکی شہر سان فرانسیسکو میں ماہرین فلکیات کے ایک اجلاس امریکن جیوفزیکل یونین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر بولٹن نے کہا کہ اس سے پہلے چاند اور زمین کی حرکت کے مناظر ریکارڈ کئے جاچکے ہیں تاہم اس قدر فاصلہ سے دونوں کی تصاویر پہلی بار حاصل کی گئی ہیں ۔،فلائے بائے ، کے نام سے یہ فلم یوٹیوب پر موجود ہے ۔ ناسا نے اگست 2011میں ایک ارب 10کروڑ ڈالرمالیت کا جونو خلائی جہاز مشتری کیلئے روانہ کیا تھا ۔اس خلائی جہاز پر کوئی انسان سوار نھیں ہے اور یہ مریخ کے قریب سے گزرتا ہوا 2016میں مشتری کے مدار میں داخل ہوگیا اور نظام شمسی کے سب سے بڑے سیارہ کی پیدائش اور ارتقاء پر تحقیق کرے گا ۔
Juno probe captures movie of Earth-Moon 'dance'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں