تمام مسائل حل کرنے میرے پاس جادوئی چھڑی نہیں - اروند کجریوال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-27

تمام مسائل حل کرنے میرے پاس جادوئی چھڑی نہیں - اروند کجریوال

اروند کجریوال شنبہ 28دسمبر کو دہلی کے نئے چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیں گے۔ انہوں ن ے آج کہا کہ تمام مسائل کے حل کے لئے ان کے پاس کوئی جادوئی چھڑی نہیں ہے لیکن اگر دیانتدار لوگ ہاتھ بٹائیں تو کوئی بھی بات ناممکن نہیں ہے۔ 45سالہ قائد عام آدمی پارٹی ( اے اے پی ) کجریوال ، آئندہ شنبہ کو تاریخی رام لیلا میدان پر اپنی پارٹی کے 6ارکان اسمبلی کے ساتھ اپنے عہدہ کا حلف لیں گے۔ انہوں نے بتا یا کہ تقریب حلف براداری میں کوئی بھی وی آئی پیز نہیں ہے۔سارے ، عام آدمی موجود رہیں گے۔ آپ سب کو دعوت دی جاتی ہے۔ کجریوال یہاں اخبار نویسوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نئے وزرا کے قلمدانوں کا اعلان آئندہ دو روز میں کیا جائے گا۔ کجریوال کے ساتھ جو کابینی وزرا حلف لینے والے ہیں ان میں منیش سسوڈیا ، راکھی برلا، سومناتھ بھارتی ، سورابھ بھردواج، گریش سونی اور ستییندر جین شامل ہیں۔ نامزد چیف منسٹر نے حکومت دہلی کے دیانتدار عہدیداروں و ملازمین سے خواہش کی ہے کہ وہ ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعہ ان سے ربط قائم کریں تاکہ انہیں ( عہدیداروں اور ملازمین کو ) ایسے مقامات پر متعین کیا جائے جہاں وہ دہلی کے مسائل حل کرسکتے ہیں۔ میں ان سے درخواست کروں گا کہ وہ ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے مجھ سے رابطہ قائم کریں۔ ہم اچھے لوگوں کو اچھے مقامات پر بھیجیں گے اور ان کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیں گے۔ تمام مسائل حل کرنے میرے پاس کوئی جادوئی چھڑی نہیں ہے لیکن اگر اچھے اور دیانتدار و نیز اہل افراد ہمارا ساتھ دیں تو کوئی بھی بات ناممکن نہیں ہے۔ پہلی بار ایک ایسا چیف منسٹر آیا ہے جو اپنے ساتھ کام کرنے کے لئے دیانتدار عہدیداروں کو دیکھ رہا ہے۔ بصورت دیگر جب بھی کوئی نیا چیف منسٹر آتا ہے تو وہ ایسے عہدیداروں کو دیکھتا ہے جو انہیں ( چیف منسٹروں کو ) رشوت کے ذریعے کمیشن دلا سکیں۔ کجریوال نے کہا کہ اگر دیانتدار عہدیدار ہمارے ساتھ ہوں تو ہمیں، رشوت ستانی سے پاک حکومت دینے میں مدد ملے گی۔ اس سوال پر کہ اے اے پی ، کس طرح یہ تصدیق کرے گی کہ کوئی شخص دیانتدار ہے، انہوں نے جواب دیا کہ ، ہمار اایک نیٹ ورک ہے اورہم معلوم کرلیں گے۔ موجودہ معتمد تعلیمات راجندر کمار جیسے عہدیداروں کی ایک ٹیم دیانتدار اور حرکیاتی عہدیداروں کو تلاش کررہی ہے۔ نامزد چیف منسٹر نے بتایا کہ جیسے ہی وہ اقتدار حاصل کرلیں گے، ہرگھر کو 700لیٹر پانی کی سربراہی کو یقینی بنائیں گے۔ تمام ضروری بنیادی کام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے کثیر تعداد میں پہنچ جائیں۔ وہ ( کجریوال ) اپنے گرو ، انا ہزارے سے بات کریں گے اور انہیں تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے شخصی طور پر بات کروں گا ور تقریب حلف برداری میں مدعو کروں گا۔ یہ دعوت نامہ حکومت کی طرف سے بھیجا جائے گا ۔ میں نے متعلقہ عہدیداروں سے خواہش کی ہے کہ وہ ہزارے ، کرن بیدی اور جسٹس سنتوش ہیگڈے کو دعوت نامے بھیجیں ۔

No magic wand to solve all problems: Arvind Kejriwal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں