یمنا ایکسپریس وے کے کنارے عنقریب فلم سٹی کا قیام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-27

یمنا ایکسپریس وے کے کنارے عنقریب فلم سٹی کا قیام

ممبئی اور حیدر آباد کی طرح اب یمنا ایکسپریس وے کے کنارے فلم سٹی کی تعمیر ہوگی۔ یمنا ایکسپریس وے اتھارٹی نے اس کے لئے زمین نشان زد کرلی ہے۔ فلم سٹی کو انسٹی ٹیوشنل کٹیگری میں رکھا گیا ہے جس میں فلم انڈسٹری سے وابستہ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ او ر اسٹو ڈیو شامل ہیں۔ اتھارٹی جنوری کے پہلے ہفتہ میں انسٹی ٹیوشنل اسکیم بھی اوپن کرنے جارہا ہے جس میں چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا خطہ اراضی ہوگا۔ اتھارٹی کے سی ای او پی سی گپتا حال ہی میں حیدر آباد میں واقع فلم سٹی کا دورہ کرکے واپس آئے ہیں۔ گریٹر نوئیڈا سے آگرہ تک یمنا ایکسپریس وے کے کنارے اتھارٹی کے پاس ہزاروں ایکڑ زمین موجود ہے۔ اتھارٹی یہاں انڈسٹری کے علاوہ انسٹی ٹیوشنل سر گرمیاں بھی شروع کررہی ہے۔ اتھارٹی کی 2100اسکوائر میٹر تک کی انڈسٹری کے پلاٹ میں کافی لوگوں نے درخواست دی ہے۔ اب اتھارٹی نے 2100اسکوائر میٹر سے بڑے اوپن انڈیڈ اسکیم اوپن کی ہے۔ سی ای او پی سی گپتا نے بتا یا کہ ممبئی و حیدر آباد کی طرز پر یمنا ایکسپریس سے کے کنارے بھی فلم سٹی بنانے کا منصوبہ ہے۔ فلم انڈسٹری سے وابستہ کئی لوگوں سے رابطہ کیا جاچکا ہے۔ کچھ لوگ یہاں اپنا اسٹو ڈیو بنانے کے خواہشمند ہیں ۔ انہوں نے بتا یا کہ گریٹر نوئیڈا سے آگرہ تک یمنا ایکسپریس وے کے کنارے اتھارٹی کے پاس کافی زمینیں ہیں۔ فلم انڈسٹڑی سے وابستہ لوگوں کو یہاں قدرتی مناظر بہت پسند ہیں۔ یمنا ایکسپریس وے شوٹنگ کا بہتر مقام ثابت ہوگا۔ اس کے علاوہ نائف سفاری، فارمولہ ون ریس ٹریک اور آگرہ بہت نزدیک ہے۔ دہلی سے آگرہ تک لوگوں کو آنے جانے میں بھی کوئی دقت نہیں ہوگی۔ انہوں نے بتا یا کہ کہ ممبئی اور حیدرآباد کے اسٹو ڈیو اور فلم شوٹنگ عمل کی اسٹڈی بھی کر لی گئی ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ فلم انڈسٹری سے جڑے لوگوں کو ان کی ضرورت کے مطابق زمین مہیا کرادی جائے گی۔

Film City in Yamuna Expressway soon

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں