ہندوستانی سفارتکار دیویانی کے خلاف نیویارک میں مظاہرہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-22

ہندوستانی سفارتکار دیویانی کے خلاف نیویارک میں مظاہرہ

نیو یارک
(یو این آئی )
امریکی شہر نیویارک میں انسانی حقوق کے لئے سر گرم مقامی تنظیموں اور گھریلو ملازمین کے حقوق کے لئے کام کرنے والے اداروں نے ہندوستانی قو نصل خانہ کے سامنے ہندوستانی سفارت کاردیویانی کھوبرا گاڑے کی جانب سے گھریلو ملازمہ کے مبینہ استحصال کے خلاف مظاہرہ کیا ہے ۔کل ہوئے مظاہرہ کا اہتمام امریکہ کے نیشنل ڈومیسٹک ورکرس الائنس نے کیا تھا اور اس میں ایک درجن سے زیادہ تنظیموں کے ارکان نے شرکت کی ۔یہ مظاہرین گھریلو ملازمین کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کر رہے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سفارت کاروں کو دی جانے والی خصوصی رعایت ختم کی جانی چاہیے اور ہندوستانی سفارت کار ملازمہ کے مبینہ استحصال پر حکومت ہند کی جانب سے بھی سزا دی جانی چاہیے ۔ مظاہرین بیا نرس اور پوسٹرس اٹھائے ہوئے تھے جن پر دیو یانی کی ملازمہ سنگیتارچرڈس اور گھریلو ملازمین کے حق میں نعرے تحریر تھے ۔انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ہندوستان میں بھی گھریلو ملازمین کے حقوق کو عوامی طور پر تسلیم کیا جانا چاہیے اور بین الاقوامی لیبر تنظیم کے کنونشن کو بھی سرکاری طور پر منظوری ملنی چاہئے ۔ احتجاج میں زیادہ تر خواتین شامل تھیں اور ان میں سے کچھ ایسی خواتین بھی تھیں جو دیگر ممالک سے امریکہ آنے کے بعد گھریلو کام کاج کرتی رہی تھیں ۔ ایسی ہی ایک ایک بنگلہ دیشی نژدا خاتون نے کہا کہ ہم بہت خوش ہیں اور آج امریکی وزارت خارجہ کا شکریہ ادا کرنے آئے ہیں ۔
New York maids protest against Devyani

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں