روس ناٹو ملکوں کی سرحد پر نیوکلیائی میزائل نصب کرے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-22

روس ناٹو ملکوں کی سرحد پر نیوکلیائی میزائل نصب کرے گا

ماسکو
(یو این آئی )
روس کے وزیرخارجہ سر گئی لاردف نے کہا ہے کہ روس کی قومی سلامتی پر بڑھتے ہوئے شمالی اوقیانوسی معاہداتی تنظیم (ناٹو) کے خطرے کے پیش نظر ان ملکوں کی سرحد پر نیوکلیر مزائل نصب کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔ روسی ذرائع ابلاغ کودئیے گئے انٹریو میں لادرف نے یہ اطلاع دی ۔ روس کے اس قدم کو امریکہ کی عالمی مزائل د فاعی پروگرام کے جواب کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔ امریکہ کے ردعمل میں روس نے نیوکلیائی اسلحہ سے لیس درمیانہ فاصلہ تک مار کرنے کی صلاحیت والے اسکندر ایم ۔ایس ایس 26مزائل کو ناٹو ملکوں کی سرحد پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ روسی فوج کے ماہرین نے امریکہ کی اس یکطرفہ کارروائی کوملک کے اقتدار اعلی کے لئے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے جلد از جلد اس سمیت میں ضروری اقدامات کرنے کی درخواست کی تھی ۔ سابق سوویت یونین کا حصہ رہنے والے اور روس کی تقسیم کے بعد اب ناٹو کے خیمہ میں شامل اسٹونیا ،لاتویااور لتھوانیا کی سرحد پر کم از کم 10اسکندر ایم مزائل بیٹری کو نصب کیاگیا ہے ۔ یہ مزائل ہائیپر سونک رفتاراور دشمنوں کے رڈارکی رسائی سے دور 500کلو میٹر دور تک مارنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ حالانکہ روس کے صدر ولادیمیرپوٹن نے گزشتہ جمعرات کو ان خبروں کی تردید کی تھی لیکن روسی میڈیا نے سٹیلائٹ سے شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس کے اس قدم سے بالٹک علاقہ میں عدم استحکام اور کشیدگی میں اضافہ ہوگا ۔
Moscow Deploys Missiles on NATO Border

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں