دہلی میں تشکیل حکومت کیلئے عام آدمی پارٹی کا دعویٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-24

دہلی میں تشکیل حکومت کیلئے عام آدمی پارٹی کا دعویٰ

دہلی میں تشکیل حکومت کے مسئلہ پرگذشتہ زائدازدوہفتوں سے جاری تعطل اورتجسس کوختم کرتے ہوئے،عام آدمی پارٹی(اے اے پی)لیڈراروندکجریوال نے آج لیفٹیننٹ گورنردہلی نجیب جنگ سے ملاقات کی اورایک مکتوب ان کے حوالہ کرتے ہوئے کہاکہ ان کی پارٹی،باہرسے کانگریس کی تائیدلے کرحکومت تشکیل دینے تیارہے۔(نوقائم کردہ اے اے پی نے گذشتہ4دسمبرکومنعقدہ انتخابات میں کانگریس کامقابلہ کیاتھا)۔اب جبکہ اے اے پی،تشکیل حکومت کے لئے تیارہے،کجریوال،دہلی کے نئے چیف منسٹرہوں گے۔انہوں نے راج نواس میں لیفٹیننٹ گورنرسے ملاقات کے بعداخبارنویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ"میں نے لیفٹیننٹ گورنرسے کہاہے کہ اے اے پی،دہلی میں تشکیل حکومت دینے تیارہے۔لیفٹیننٹ گورنرنے مجھ سے کہاکہ وہ،یہ تجویز،صدرجمہوریہ کے پاس بھیجیں گے اورصدر سے ہدایت کی وصولی کے بعدان سے(کجریوال سے)دوبارہ رابطہ قائم کریں گے۔کجریوال نے بتایاکہ صدرجمہوریہ سے ہدایت کی وصولی کے بعدتاریخ حلف برداری کے بارے میں فیصلہ کیاجائے گا۔تقریب حلف برداری رام لیلامیدان پر ہوگی۔یہ میدان،جن لوک پال بل تحریک کے لئے سماجی کارکن اناہزارے کامرکزتھا۔اس بل پرہم نے اے اے پی کوجنم دیا،اس پارٹی نے تشکیل حکومت کافیصلہ،گذشتہ ایک ہفتہ دے دہلی میں عوامی ریفرنڈم کے نتائج کے تجزیہ کے بعدکیا۔یہ فیصلہ علاقہ کوشمبی،غازی آباد میں اے اے پی کی سیاسی امورکمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا۔اس پارٹی نے پہلی بارانتخابی میدان میں قدم رکھتے ہوئے متاثرکن مظاہرہ کیااوراسمبلی کی70کے منجملہ28نشستوں پرقبضہ جمالیا۔دہلی میں گذشتہ15برس سے کانگریس کی حکومت قائم تھی۔بی جے پی نے جو31نشستوں پرکامیابی حاصل کرتے ہوئے،واحدسب سے بڑی پارٹی کی حیثیت سے ابھری ہے،حکومت تشکیل دینے سے پہلے ہی انکارکردیا۔کجریوال نے بتایاکہ لیفٹیننٹ گورنرنے تشکیل حکومت پربات چیت کے لئے ہمیں گذشتہ14دسمبرکومدعوکیا۔ہم نے فیصلہ کے لئے وقت مانگاتھاکیونکہ ہماری پارٹی،عوام الناس کی پارٹی ہے اس لئے ہم عوام کے نقاط نظرجانناچاہتے تھے۔گذشتہ دوہفتوں سے ویب سائٹ،فون کالس،ایس ایم ایس پیامات اورعام جلسوں کے انعقادکے وزیرعوام کی رائے معلوم کی گئی۔عوام کی کثیرتعدادنے اے اے پی کی جانب سے حکومت تشکیل دینے کی حمایت کی۔یہاں یہ بات بتادی جائے کہ سابق آئی اے ایس عہدیدارکجریوال نے جوحقوق کارکن سے سیاستداں بنے ہیں،پارٹی کی سیاسی امورکمیٹی کے اجلاس کے بعداخباررنویسوں سے بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے انتخابات میں میعادوں تک چیف منسٹرکے عہدہ پرفائزرہنے والی شخصیت شیلادکشت کوشکست دی۔کجریوال نے بتایاکہ گذشتہ دوہفتوں کے دوران دہلی کے طول وعرض میں280عام جلسے منعقد کئے گئے اورایسے257جلسوں میں عوام نے اے اے پی کی جانب سے تشکیل حکومت کی تائیدکی۔اے اے پی لیڈرمنیش سسوڈیانے بتایاکہ کجریوال چیف منسٹرہوں گے۔انہوں نے کہاکہ تقریبا5.23لاکھ عوام نے فون کالس،ایس ایم ایس پیامات اوردیگر انٹرنیٹ میڈیاکے ذریعہ جوابات دئیے۔تقریبا74فیصدعوام نے اے اے پی کی جانب سے تشکیل حکومت کی تائیدکی۔آئی اے این ایس کے نموجب عام آدمی پارٹی(اے اے پی)لیڈراروندکجریوال نے جنہیں دہلی کے،متوقع چیف منسٹرکی حیثیت سے پیش کیاجارہاہے،آج انہیں پیش کردہ سیکوریٹی کورکو،ردکردیا۔ایک پولیس عہدیدارنے یہ بات بتائی اورکہاکہ"ہم،کانسٹی ٹیوشن کلب گئے تھے جہاں اروندکجریوال،پارٹی ارکان مقننہ کے ساتھ ایک میٹنگ میں شریک تھے۔ہم نے کجریوال کووہ سیکوریٹی کورفراہم کرنے کاپیشکش کیاجوایک چیف منسٹرکوفراہم کیاجاتاہے لیکن انہوں نے انکارکردیا"۔کجریوال،بعدمیں اپنی خانگی کارمیں وہاں سے روانہ ہوگئے۔پولیس عہدیدارنے بتایاکہ پروٹوکول کے بموجب چیف منسٹر کوایک سرکاری ایمبسڈرکاراورایک پائلٹ گاڑی دی جاتی ہے۔

AAP set to form government in Delhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں