اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن مظفرنگر کے زیر اہتمام مرزا غالب پر پروگرام کا انعقاد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-29

اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن مظفرنگر کے زیر اہتمام مرزا غالب پر پروگرام کا انعقاد

اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن مظفرنگر کے زیر اہتمام مرزا غالب ؔ کے 216 ویں یوم ولادت کے موقع پر پروگرام منعقد

مرزا اسد اللہ خاں کے 216ویں یوم ولادت کے موقع پر27/دسمبر2013کو اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس کی صدارت تنظیم کے ضلع صدر کلیم تیاگی نے کی اور نظامت کے فرائض ڈاکٹر سلیم احمد سلمانی نے انجام دئیے۔
اس موقع پر اپنے صدارتی خطبہ میں کلیم تیاگی نے اپنی تقریر میں کہا کہ جیسے جیسے زمانہ گزرتا جا رہا ہے غالب کی اہمیت روز بروز بڑھتی جا رہی ہے انسانی زندگی اور کائنات سے متعلق تما م سوال غالب کے یہاں نظر آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے محققین اور ناقدین نے جو کچھ غالب کے بارے میں لکھا ہے ان کا احاطہ کیا جائے۔انہوں نے غالبؔ کے تعلق سے مزیدکہا کہ غالب اردو شاعری کاایک ایسا نام ہے جس پر اردو اور دیگر زبانوں میں سب سے زیادہ تحقیقات ہوئی ہیں اور ابھی ان سے زیادہ تحقیقی کام ہونے کی گنجائش باقی ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی تخلیقات کے ہر ہر لفظ کے نیچے معانی کے بہت سے جہان پوشیدہ ہیں۔ان کے ہر لفظ اور ہر مصرعے کو پڑھ کرہر مرتبہ نئے معنی سامنے آتے ہیں۔انہوں نے مرزا غالب ؔ کو خراج عقیدت پیش کی اور کہا کہ بدقسمتی سے اب ایسے شعراء کا فقدان ہو گیا ہے، لہٰذا شعراء کرام کو چاہئے کہ وہ مرزا غالب ؔ کا مکمل طور سے مطالعہ کریں اور اپنے اندر وہ صلاحیت پیدا کریں۔مرزا غالب کو سچی خراج عقیدت یہی ہوگی کہ ہم اردو سے ایسے جڑ جائیں جیسے ایک شیرخوار بچہ اپنی ماں کی گود سے چمٹ جاتا ہے۔
اِس وقع پر تنظیم کے دیگر اہم ذمہ داران میں مولانا موسی قاسمی، تحسین علی، سلیم احمد سلمانی، حافظ محمد ذوالفقار ، وکیل احمد، گلفام احمد، تحسین ثمر چرتھاولی، مصطفےٰ کمال پاشا، ڈاکٹر محمد ساجد، بدرالزماں خان نے بھی مرزا غالب کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عزم کیاکہ ہم اردو کے فروغ کی تحریک میں مزید لگن اور محنت سے کام کریں گے ۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر شمیم الحسن، اوصاف احمد انصاری، ماسٹر رئیس الدین رانا، فصیح الدین، ڈاکٹر ریاض صباغ،ماسٹر شہزاد علی وغیرہ نے بھی پروگرام میں شرکت کی اور مرزا غالب کو یادکیا۔

Mirza Ghalib program by Urdu Development organization at Muzaffarnagar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں