خلیجی ممالک کی مجموعی دولت پر 157 ارب پتیوں کا کنٹرول - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-10

خلیجی ممالک کی مجموعی دولت پر 157 ارب پتیوں کا کنٹرول

دبئی
(پی ٹی آئی)
مشر ق وسطی کی مجموعی354بلین ڈالرپرمشتمل دو لت پر 157ارب پتیوں کا قبضہ ہے اور یہ شر ح دنیا کے کسی بھی دوسر ے خطہ سے زیا دہ ہے۔ویلتھ ایکس اور یو آرایس بلینا ئر سینس2013کے مطا بق یوروپ میں اس کی شر ح28 فیصد،شما لی امریکہ میں 22فیصداورایشیا میں18فیصدہے ۔رپورٹ کے مطا بق سعودی عرب میں ملک کی 70فیصد دولت پر ارب پتیوں کا کنٹرول ہے جبکہ متحدہ عرب امارات میں ان کے ہم منصبوں کی شرح صرف 24فیصد ہے ۔ سعودی عرب ، خطہ میں ، ارب پتیوں کی فہرست میں اولین مقام پر ہے جہاں 64ارب پتی ہیں جن میں سے 25ارب پتی صرف ریاض میں ہی آباد ہیں ۔ اقطاع عالم میں آباد ارب پتیوں سے متعلق یہ اپنی نوعیت کا اولین سروے سے انکشاف ہوا کہ مشرق وسطی کو ارب پتیوں کی فہرست میں چوتھا مقام حاصل ہے ۔ سب سے زیادہ ارب پتی(766)یوروپ میں ،552شمالی امریکہ میں ، ایشیا میں 508،لا طینی امریکہ میں (111) ، افریقہ میں اور اشنیا میں 34ارب پتی آباد ہیں ۔مشرق وسطی ارب پتیوں کی دولت میں گذشتہ سال 39بلین ڈالر (12.4فیصد )کا اضافہ ہوا ۔ عالمی سطح پر 2013میں ارب پتیوں کی مجموعی تعداد 2170ہے ۔
Middle East's 157 Billionaires Dominate Region's UHNW Wealth

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں