مصر میں لوٹے گئے فرعون کے مجسمہ کی بازیابی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-10

مصر میں لوٹے گئے فرعون کے مجسمہ کی بازیابی

قاہرہ
(رائٹر )
مصری حکام نے عہد فراعین کے ایک مجسمہ پر دوبارہ قبضہ کرلیا جسے صدر مرسی کے زوال کے بعد شورشوں کے دوران ایک میوزیم سے لوٹ لیا گیا تھا ۔ چونے کے پتھر سے بنا مجسمہ فرعون توتن خامون کی بہن اخنیسن پاتین کی ہے جسے خان الخینی کے ایک کافی شاپ ملازم کے گھرسے برآمد کیا گیا ۔ قاہرہ میں میوزیمس سربراہ اشرف شرف نے بھی بتایا کہ کافی شاپ سیاحوں کے بازار میں واقع ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 31سینٹی میٹر بلند مجسمہ میں 3مقامقت شگاف نمودار ہوگئے ہیں تاہم انہیں بہ آسانی جوڑ اجاسکتا ہے ۔ وزارت نوادرات نے وضاحت کی کہ قاہرہ کے جنوب میں مینیا علاقہ میں قائم ملاوی میوزیم سے ایک ہزار سے زائد نوادر ات اور رفنی نمونوں کی لوٹ میں یہ مجسمہ بھی شامل تھا ۔ ا ن لوٹی ہوئی اشیاء میں تقریبا 800نوادرات کی بازیابی ہوچکی ہے ۔ شرف نے بتایا کہ وہ شخص جس کے قبضہ سے مجسمہ برآمد کیا گیا ہے اس نادر مجسمہ کو نوادرات کے ایک تاجر کے ہاتھوں فروخت کرنے کا خواہاں تھا ۔
Statue of pharaoh Tutankhamon's sister recovered

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں