صدر مجلس تانڈور عبدالہادی شہری شہر بدر - ڈی ایس پی تانڈور کی توثیق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-29

صدر مجلس تانڈور عبدالہادی شہری شہر بدر - ڈی ایس پی تانڈور کی توثیق

tandur-aimim
ضلع کلکٹر کے احکامات یکطرفہ اور کانگریسی قائد ایم۔رمیش کی سازش، عبدالہادی شہری کا الزام،عدالت سے رجوع ہونے کا اعلان

صدر مجلس اتحادالمسلمین تانڈور عبدالہادی شہری کو شہر بدر کرنے کے کلکٹر ضلع رنگاریڈی مسٹر سریدھر نے احکام جاری کردئے ہیں 19/ڈسمبر کو جاری کئے گئے ضلع کلکٹر کے احکامات جمعرات کو تانڈور پولیس سب ڈویثرن کو موصول ہوئے ہیں بتایا جاتا ہیکہ اس سلسلہ میں ایس پی ضلع رنگاریڈی ( رورل ) محترمہ بی۔ راجکماری نے جولائی 2012ء میں ضلع کلکٹر کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے سفارش کی تھی کہ صدر مجلس اتحادالمسلمین تانڈورعبدالہادی شہری کی شہر میں موجودگی سے نقص امن کا خطرہ ہے اور اب تک ان پر کئی مقدمات درج ہیں ساتھ ہی ضلع ایس پی نے اس مکتوب میں لکھا تھا کہ پولیس کی جانب سے عبدالہادی شہری کی رؤڈی شیٹ بھی کھولی گئی تھی لیکن ان میں کوئی بدلاؤ نہیں آیا اسی لئے ایس پی ضلع رنگا ریڈی محترمہ بی۔راجکماری نے ان کی شہر بدری کے لئے ضلع کلکٹر سے سفارش کی تھی اس سفارشی مکتوب پر دیڑھ سال غور کرنے کے بعد موجودہ کلکٹر ضلع رنگاریڈی مسٹر سریدھر نے صدر مجلس اتحادالمسلمین تانڈورعبدالہادی شہری کو شہر بدر کرنے کے احکام جاری کئے ہیں اس سلسلہ میں آج شام ڈی ایس پی تانڈور مسٹر شیخ اسمٰعیل نے نمائندہ راشٹریہ سہارا سے فون پر توثیق کی کہ صدر مجلس اتحادالمسلمین تانڈورعبدالہادی شہری کو شہر بدر کرنے کے کلکٹر ضلع رنگاریڈی مسٹر سریدھرکے احکام انہیں موصول ہوئے ہیں اس شہر بدری کے احکامات کے تحت صدر مجلس اتحادالمسلمین عبدالہادی شہری تانڈور کے ساتھ ساتھ تانڈور پولیس سب ڈویثرن میں اگر کہیں نظر آجائیں تو انہیں فوری گرفتار کرلینے کی ہدایت دی گئی ہے ۔دوسری طرف آج نمائندہ راشٹریہ سہارا سے فون پر بات کرتے ہوئے صدر مجلس اتحادالمسلمین عبدالہادی شہری نے کلکٹر ضلع رنگاریڈی مسٹر سریدھر کی جانب سے ان کی شہر بدری کے احکامات کو یکطرفہ فیصلہ قراردیتے ہوئے کہا ہیکہ اس سلسلہ میں انہیں اب تک کوئی احکام موصول نہیں ہوئے ہیں اور ناہی قبل ازیں انہیں کوئی نوٹس ہی جاری کی گئی تھی
صدر مجلس اتحادالمسلمین عبدالہادی شہری نے کہاکہ اب تک ان پر جتنے بھی مقدمات درج کئے گئے تھے سب جھوٹی شکایتوں پر مبنی تھے اور اس سلسلہ میں مختلف عدالتوں نے ان میں سے کئی مقدمات کو خارج بھی کردیا ہے ان کی شہر بدری کے احکام کو سیاسی سازش قرار دیتے ہوئے عبدالہادی شہری نے الزام عائد کیا کہ یہاں مجلس اتحادالمسلمین کی بڑھتی مقبولیت سے خائف ہوکر انچارج کانگریس حلقہ اسمبلی تانڈور ایم۔رمیش اور دیگر کانگریسیوں نے ان کی شہر بدری کی سازش کی ہے تاکہ اقلیتی ووٹ مجلس سے دور ہوجائیں ۔انہوں نے کہا کہ لاکھ سازشوں کے باؤجود کانگریس کو اقلیتی ووٹ حاصل نہیں ہونگے ۔ضلع کلکٹر کے ان احکامات کے خلاف عدالت سے رجوع ہوکر انصاف حاصل کرنے کا صدر مجلس اتحادالمسلمین تانڈورعبدالہادی شہری نے اعلان بھی کیا ہے ۔ذرائع کے بموجب عبدالہادی شہری کی شہربدری کے ضلع کلکٹر کے احکامات پر پارٹی ہائی کمان نے سخت نوٹ لیا ہے جبکہ ان احکامات کے خلاف یہاں مجلس کی جانب سے بہت جلد احتجاجی پروگرام کے آغازکی بھی اطلاعات زیر گشت ہیں !

MIM Tandur president AbdulHadi expelled from Tandur

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں